اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 19
19 پہننا۔سرمنڈوانا، جوئیں نکالنا یا ان کو مارنا ، جنگل کے کسی جانور کا شکار کرنا۔شکار کے جانور کو ذبح کرنا۔کسی کو شکار کے لئے کہنا۔کسی شکاری کی مدد کرنا۔جماع کرنا۔بوسہ وغیر ہ لینا۔شہوانی باتیں کرنا۔بخش کلام یا بخش شعر پڑھنا۔فسق و فجور کے کام اور لڑائی وغیرہ سب منع اور نا جائز ہیں۔محرم عورت کو بھی پردہ کا خاص اہتمام کرنا یعنی برقعہ وغیرہ پہنے رکھنا یا نقاب ڈالے رکھنا۔( بوقت ضرورت منہ ڈھانکا جاسکتا ہے۔) دستانے پہننا،خوشبولگانا، خوشبودار رنگ سے رنگے ہوئے کپڑے پہننا سب ناجائز ہیں۔محرم عورت کو بے سلے کپڑے پہنے کی ضرورت نہیں۔اسے اپنے معمولی کپڑے پاجامہ تمہیں اور دو چہ ہی پہنے چاہئیں۔اگر محرم عورت کو حج کے دوران میں حیض آجائے تو وہ بیت اللہ کا طواف نہیں کر سکتی۔اگر ۱۰ ذی الحجہ کا طواف وہ نہ کر سکے تو پھر اسے وہیں ( مکہ معظمہ میں) ٹھہرنا پڑے گا۔جب پاک ہو طواف کر لے۔کیونکہ یہ طواف فرض ہے۔اگر ۱۳ ذی الحجہ کے طواف (طواف الوداع) میں پاک نہ ہو تو یہ طواف اسے معاف ہے۔وہ اپنے گھر کو جاسکتی ہے۔آداب حرم مکہ معظمہ اور اس کے ارد گرد کا علاقہ حرم کہلاتا ہے۔یہ خاص عزت اور