اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 59
حدیث کی باتیں (۱)۔ہر وقت اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو۔(۲)۔اپنے دل کو پاک اور صاف بناؤ۔(۳)۔سنت کو اختیار کرو۔اور بدعت کو ترک کرو۔(۴)۔جو اپنے لئے پسند ہو وہی دوسروں کیلئے پسند کرو۔(۵)۔دُنیا میں مسافر کی طرح رہو۔(1)۔ہر مسلمان کے خیر خواہ رہو۔(۷)۔کسی کے ساتھ تین دن سے زیاد و قطع کلامی مت کرو۔(۸)۔کسی کا دل مت دکھاؤ۔(۹)۔پردہ پوشی سے کام لو۔(۱۰)۔غیر قوموں کے معزب زمین کی بھی عزت کرو۔(۱۱)۔باتونی مت بنو۔(۱۲)۔کپڑے پاک اور صاف رکھو۔(۱۳)۔مسواک کرتے رہا کرو۔(۱۴)۔دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔[59]