اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 58
(۵)۔ہمدردی خلق اللہ میں مشغول رہو۔(1)۔قرض ادا کرو۔(۷)۔کسی کے مال کو نقصان مت پہنچاؤ۔(۸)۔لوگوں کے عیب مت تلاش کرو۔(۹)۔کسی کے گھر بغیر اجازت مت داخل ہو۔(۱۰)۔نیک کاموں میں لوگوں کی مدد کرو۔(۱۱)۔یتیموں کے ساتھ نیک سلوک کرو۔(۱۲)۔چوری مت کرو۔(۱۳)۔کسی کے ساتھ بد معاملگی نہ کرو۔(۱۴)۔چغلی نہ کھاؤ۔(۱۵)۔بد نظری نہ کرو۔(۱۶)۔جس بات کا علم نہیں و ہ مت کرو۔(۱۷)۔گواہی مت چھپاؤ۔(۱۸)۔پورا تولو۔(۱۹)۔تکلیف کے وقت صبر کرو۔(۲۰)۔ہر کام کے کرنے کی اللہ تعالی سے ہی توفیق چاہو۔[58]