اسلام کی کتب (تیسری کتاب)

by Other Authors

Page 27 of 65

اسلام کی کتب (تیسری کتاب) — Page 27

حقیقت ہمیشہ تجربہ سے معلوم ہوتی ہے۔اور تجربہ جسقد ربیوی کو خاوند کے حالات کا ہوتا ہے دوسرے کو نہیں ہوسکتا۔مگر آپ کی تکلیف اس تسلی سے دور نہ ہوئی۔اور حضرت خدیجہ نے یہ تجویز کی کہ آپ میرے بھائی سے جو بائیبل کے عالم ہیں ان سے ملیں۔اور اُن سے پوچھیں کہ اس قسم کی وحی کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟ چنانچہ آپ وہاں تشریف لے گئے۔اور ورقہ بن نوفل سے جو حضرت خدیجہ کے رشتہ میں بھائی تھے جا کر پہلے اُن کو سب حال سنایا۔انہوں نے سُن کر کہا کہ گھبرائیں نہیں۔تمہیں اسی طرح خدا تعالیٰ سے وحی ہوئی جس طرح کہ موسیٰ کو ہوا کرتی تھی۔اور پھر کہا کہ افسوس کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں کاش کہ میں اُس وقت جوان ہوتا جب خدا تعالیٰ مجھے دنیا کی اصلاح کے لئے مبعوث کر دیگا۔اور تیری قوم تجھے شہر سے نکال دیگی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم جو رات دن دُنیا کی بہتری کی فکر میں لگے ہوئے تھے۔اور سب اہل شہر اُن سے خوش تھے۔اس امر کو سنکر حیران ہوئے۔اور حیرت سے دریافت فرمایا کہ کیا میری قوم مجھے نکال دے گی ؟ ورقہ نے کہا ہاں۔کبھی کوئی شخص اس قدر بڑے پیغام کو لیکر نہیں آیا جوتو لایا ہے کہ اس کی قوم نے اس پر ظلم نہ کیا ہو۔اور اس کو دُکھ نہ دیا ہو۔اس سلوک اور محبت کی وجہ سے جو آپ لوگوں سے کرتے تھے۔اس محبت کے سبب سے جو آپ کو ہر ایک آدمی کے ساتھ تھی۔اور اس خدمت کے ماتحت جو آپ اپنے شہر کے غرباء کی کرتے تھے۔یہ بات کہ شہر کے لوگ آپ کے دشمن ہو جائیں گے؟ آپ کو عجیب معلوم ہوئی۔مگر مستقبل آپ [27]