اسلام کی کتب (دوسری کتاب) — Page 28
ہر مسلمان پر فرض ہے کہ جس وقت جمعہ کی اذان ہو۔اُسی وقت تمام کاروبار چھوڑ دے۔اور جمعہ کے لئے جامع مسجد میں جائے۔اور جہاں جگہ پائے وہیں بیٹھ جائے۔لوگوں کے کندھوں پر سے پھاند کر نہ جائے۔اور جا کر دو چار سنتیں پڑھے۔اور دُعا و استغفار میں مشغول ہو جائے۔بیہودہ باتیں نہ کرے۔جس وقت امام خطبہ شروع کرے۔اُس وقت تو حجہ اور خاموشی سے خطبہ سنے خطبہ میں بولنے والے کو جمعہ کا ثواب نہیں ملتا۔جمعہ کی نماز کے دو فرض ہیں۔جن میں قراءة بالجھر ہوتی ہے۔اور سُورۃ اعلی اور اور غاشیہ یا سورۃ جمعہ اور منافقون پڑھنا سنت ہے۔اور فرضوں کے بعد ڈاو یا چار سنتیں پڑھنی چاہئیں۔جمعہ کی نماز کا وقت بھی وہی ہے جو ظہر کی نماز کا وقت ہے۔لیکن جمعہ کی نماز کے لئے زوال کی شرما نہیں ہے۔جمعہ کے لئے غسل کرنا واجب ہے۔اور اچھے کپڑے پہننا اور خوشبو لگا کر آنا سنت ہے۔اگر کسی جگہ تین آدمی ہوں تو اُن کو ضرور جمعہ پڑھنا چاہیئے اگر کوئی شخص دیر سے آئے اور اُس کو امام کے ساتھ جمعہ کی نماز کی ایک رکعت مل جائے تو اُس کا جمعہ ہو جاتا ہے۔ورنہ ظہر کی نماز پڑھے۔[28]