اسلام کی کتب (پہلی کتاب) — Page 6
6 قرآن شریف سب سے بہتر اور کامل کتاب ہے۔اس میں ہر خوبی موجود ہے۔تورات کو لوگوں نے بگاڑ دیا۔قرآن شریف کو نہ کوئی بگا ڑسکتا ہے اور نہ بگاڑ سکا ہے۔تورات کو قرآن مجید نے منسوخ کر دیا ہے مگر قرآن شریف کبھی منسوخ نہیں ہوگا۔اللہ پاک نے خود قرآن مجید کی حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے۔اب قرآن شریف پر عمل کرنے سے ہی نجات مل سکتی ہے۔خدا کے نبی جب لوگ گمراہ ہو جاتے ہیں اور خدا کو بھول جاتے ہیں تو وہ اپنے نبی رسول اور پیغمبر بھیجتا ہے۔وہ دنیا کی ہدایت کے لئے آتے ہیں اور وہ گناہوں سے پاک ہوتے ہیں۔وہ کوئی کام خدا کے حکم کے خلاف نہیں کرتے۔وہ خدا کے نیک اور کچے بندے ہوتے ہیں۔خدا ان کی ہر وقت مدد کرتا ہے۔آج تک دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر گذرے ہیں۔صرف بعض نبیوں کے نام قرآن شریف میں بیان ہوئے ہیں۔نبی ہر قوم اور ہر ملک میں آئے ہیں۔مشہور نبی یہ ہیں :- حضرت نوح علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسماعیل علیہ السلام، حضرت اسحاق علیہ السلام حضرت یعقوب علیہ السلام حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت داؤد علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت یحیی علیہ السلام، حضرت عیسیٰ علیہ السلام، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ان سب نبیوں میں سب سے بڑے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم