اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 1
بسم اللہ الرحمن الرحیم حضرت امام جماعت احمد یہ مرزا سر احمد خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے سوداحمد اپنے خطبہ جمعہ فرموده ۲۸ ستمبر ۲۰۱۲ء بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن سرے یو کے میں فرمایا کہ: گزشتہ جمعہ کو جب میں یہاں مسجد میں جمعہ پڑھانے آیا تھا تو کار سے اترتے ہی میں نے دیکھا کہ ایک بڑی تعداد اخباری نمائندوں کی سامنے کھڑی تھی۔بہر حال میرے پوچھنے پر امیر صاحب نے بتایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں امریکہ میں جو انتہائی دل آزاری فلم بنائی گئی ہے اُس پر مسلمانوں میں جو ردعمل ہو رہا ہے، اس سلسلہ میں یہ لوگ دیکھنے آئے ہیں کہ احمدیوں کا رد عمل کیا ہے۔میں نے کہا ٹھیک ہے۔انہیں کہیں کہ میں نے اسی موضوع پر خطبہ دینا ہے اور وہیں جو بھی احمدیوں کا رد عمل ہوگا بیان کروں گا۔یہ بھی خدا تعالیٰ کے ہی کام ہیں کہ وہ اتنی بڑی تعدادمیں میڈیا کو بیچ کر یہاں لایا اور پھر میرے دل میں بھی ڈالا کہ اس موضوع پر کچھ کہوں۔۔۔علاوہ اخباری نمائندوں کے ٹی وی چینلز کے نمائندے بھی تھے جن میں نیوز نائٹ جو بی بی سی کے زیر انتظام ہے، اسی طرح بی بی سی کا نمائندہ، نیوزی لینڈ نیشنل ٹیلیویژن کا نمائندہ، فرانس کے ٹیلیویژن کا نمائندہ اور بہت سارے دوسرے نمائندے شامل تھے۔نیوزی لینڈ کا نمائندہ جو میرے دائیں طرف بیٹھا تھا، اُس کو پہلے موقع مل گیا۔اُس نے یہی سوال کیا کہ آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔میں نے اُس کو بتایا کہ پیغام تو تم سُن چکے ہو۔وہ خطبہ کی ریکارڈنگ سن رہے تھے اور ترجمہ بھی سن رہے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام و مرتبہ کے بارہ میں میں بیان کر چکا ہوں کہ آپ کا بہت بلند مقام ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ ہر مسلمان کے لئے قابل تقلید ہے۔مسلمانوں کا 1