اسلام اور آزادیء ضمیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 69 of 102

اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 69

metro Metro News Ottawa, Canada By Graham Lanktree September 28, 2012 مسلم سر براہ کی امن کی اپیل اشتعال انگیز فلم اظہار رائے کی حدوں سے بالا ہے امام جماعت احمد یہ عالمگیر حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز) نے ۲۱ ستمبر کو تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فلم Innocence of Muslims کے خلاف پر امن طور پر متحد ہو جائیں۔ایک غیر کاروباری فلم جس میں مسلمانوں کے مذہب پر سخت تنقید کی گئی ہے، کے خلاف کئی ہفتوں سے جاری پر تشدد مظاہروں کے بعد Ottawa کی ایک مسلم جماعت ہفتہ کے روز ایک اجتماع میں اس تشدد کو ختم کرنے اور آزادی اظہار رائے کی حدود متعین کرنے کا مطالبہ کرے گی۔ایک اسلامی مبلغ اور جماعتی عہدہ دار امتیاز احمد نے کہا: جھنڈے جلانا، املاک کو آگ لگانا اور معصوم لوگوں کو جن میں سفیر بھی شامل ہیں قتل کرنا سراسر اسلامی تعلیم کے خلاف ہے۔یقیناً آزادی اظہار رائے اور دوسروں کے جذبات کے احترام کرنے میں انتہائی بار یک حد فاصل ہے۔جب ہماری آزادی رائے کے نتیجہ میں دوسروں کے جذبات مجروح ہوں تو ہمیں اس کی ایک حد متعین کرنا چاہیے۔امتیاز احمد کے بقول اس پر تشدد رویہ کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے Ottawa میں موجود احمد یہ جماعت جو کہ ایک اقلیتی اسلامی فرقہ ہے اور پاکستان میں امتیازی سلوک کا شکار ہے، کے ۴۰۰ افراد اکٹھے ہوں گے۔انہوں نے کہا: 69 69