اسلام اور آزادیء ضمیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 59 of 102

اسلام اور آزادیء ضمیر — Page 59

THE EXPRESS TRIBUNE The Express Tribune September 23, 2012 اسلام دشمن فلم : امام جماعت احمد یہ فرماتے ہیں کہ اسلام دشمن فلم پر مسلمانوں کی طرف سے غم وغصہ ہر لحاظ سے جائز ہے آزادی رائے کے اظہار کی حدود کا تعین کیا جائے تاکہ لوگوں کے مذہبی جذبات کی حفاظت ہو سکے۔امام جماعت احمد یہ فرماتے ہیں کہ اسلام دشمن فلم کے حوالے سے مسلمانوں کاغم وغصہ ہر لحاظ سے جائز ہے تا ہم پر تشد در عمل قابل مذمت ہے۔مرزا مسرور احمد (امام جماعت احمدیہ) نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا میں موجود تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر اس فلم کے خلاف پر امن احتجاج کرنا چاہئے جس نے تمام عالم اسلام میں شدید دکھ اور غم وغصہ کے جذبات کو انگیخت کیا ہے۔مرزا مسرور احمد صاحب نے اس بات کی ضرورت پر بھی زور دیا کہ آزادی رائے کے اظہار کی حدود کا تعین کیا جائے تاکہ لوگوں کے مذہبی جذبات کی حفاظت کی جاسکے۔جاری کردہ بیان میں امام جماعت احمدیہ کا مندرجہ ذیل اقتباس درج کیا گیا ہے: پس یہ ان کی اسلام کے مقابل ہزیمت اور شکست ہے جو انکو آزادی خیال کے نام پر بیہودگی پر آمادہ کر رہی ہے۔آزادی اظہار رائے کے نام پر ساری دنیا کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔انہوں نے متعدد ممالک میں ہونے والے مبینہ پر تشد د رد عمل کی شدید مذمت کی جس کے نتیجہ میں کئی معصوم لوگ جن میں بعض ممالک کے سفیر بھی شامل تھے قتل کیے گئے۔انہوں نے فرمایا: املاک کو نقصان پہنچانا اور عمارتوں کو آگ لگا نا قطعانا جائز حرکت ہے اور اس سے کسی بھی فریق کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔59