اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 4
اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں ارشادات حضرت خلیفۃ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز 4 ستمبر 2005ء نیشنل مجلس عاملہ جماعت احمد یہ جرمنی کے ساتھ میٹنگ حضو انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: یہ غور ہونا چاہئے کہ کس کس سنٹر میں نماز میں کمی ہے یا جو پہلے مسجد آ رہا تھا اب نہیں آرہا۔اس کی اولاد نہیں آرہی۔کیا وجہ ہے۔پھر اصلاحی کارروائی ہو۔پھر یہ جائزہ لیں کہ اصلاح کا جو طریق کار سوچا تھا اس میں کامیابی نہیں ہوئی تو پھر مزید سوچیں کہ کس طرح اصلاح کی جاسکتی ہے۔سیکرٹری تربیت سے حضور انور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے دریافت فرمایا کہ کتنی جماعتوں نے آپ کوشست لوگوں کی فہرست مہیا کی ہے اور آپ نے وہ فہرست آگے مربیان کو دی ہے۔حضور انور نے فرمایا جب ایسے افراد کی لسٹ ہی نہیں تو پھر کس طرح کام ہوگا، کس طرح اصلاحی کاروائی ہوگی۔حضور انور نے دریافت فرمایا کہ اس بارہ میں اصلاحی کمیٹی نے کیا کام کیا ہے۔حضور انور نے فرمایا پہلے لسٹیں بنائیں اور پھر پرسنل رابطے کریں۔رابطوں کے بعد ان کو سمجھایا جائے۔حضور انور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ با قاعدہ رزلٹ آنا چاہئے کہ کتنوں کے بارہ میں شکایت تھی۔کتنوں کی اصلاح ہوئی ہے۔ان کا تعاون (4)