اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 37 of 49

اصلاح معاشرہ کے طریق اور اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں — Page 37

اصلاحی کمیٹی کی ذمہ داریاں تنظیموں کے مقامی قائدا زعیم صدر لجنہ کی ہوگی۔اسی طرح قادیان میں امیر مقامی اور تینوں مرکزی ذیلی تنظیمات کے صدور اپنے اپنے دائرہ کار کے اندر ذمہ دار ہوں گے۔بہر حال مذکورہ بالا امور کے تعلق سے مثبت نتائج اسی وقت آنا شروع ہوں گے جب نچلی سطح سے لیکر اوپر کی سطح تک کے تمام ذیلی اور جماعتی عہد یداران دُعاؤں کے ساتھ اپنا اور اپنے بچوں کا نمونہ پیش کرتے ہوئے اس بارہ میں غیر معمولی رنگ میں کام کریں گے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔( بحوالہ مکتوب 8420/12۔08۔2015-WTT) چنانچہ مذکورہ اصولی ہدایات کے متعلق ایک مرکزی کمیٹی میں مشورہ کر کے مذکورہ ہدایات درج کر کے ہر ہدایت کی تعمیل کے لئے ایک لائحہ عمل بھی تجویز کر کے جملہ امرائے اضلاع، امراء وصدور صاحبان جماعت اور کرام کو ماہ اگست 2015ء میں سرکر بھجوادیا گیا تھا۔ر مبلغین اس مشورہ اور لائحہ عمل کی رپورٹ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں پیش ہونے پر حضور اقدس نے ارشاد فرمایا تھا کہ ٹھیک ہے جو ہدایات بھجوائی گئی ہیں ان کے مطابق فوری عملدرآمد شروع کروا ئیں۔اللہ تعالی آپ سب عہدیداران کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر قدم پر اپنی تائید و نصرت سے نوازتار ہے۔آمین۔66 ( بحوالہ مکتوب 8587/18۔08۔2015-WTT) (37)