مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 78
۲۲۸ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ اپنی جماعت کے خاص گروہ کے لئے منارۃ المسیح کے بارے میں توجہ دہانی اور اس کام کے لئے ان سے ایک درخواست منارۃ المسیح کے بارے میں اس سے پہلے ایک اشتہار۱؎ شائع ہو چکا ہے۔لیکن جس کمزوری اور کم توجہی کے ساتھ اس کام کے لئے چندہ وصول ہو رہا ہے اس سے ہرگز امید نہیں کہ یہ کام انجام پذیر ہو سکے۔لہٰذا میں آج خاص طور سے اپنے اُن مخلصوں کو اس کام کے لئے توجہ دلاتا ہوں جن کی نسبت مجھے یقین ہے کہ اگر وہ سچے دل سے کوشش کریں اور جیسا کہ اپنے نفس کے اغراض کے لئے اور اپنے بیٹوں کی شادیوں کے لئے پورے زور سے انتظام سرمایہ کر لیتے ہیں۔ایسا ہی انتظام کریں تو ممکن ہے کہ یہ کام ہو جائے اگر انسان کو ایمانی دولت سے حصہ ہو تو گو کیسے ہی مالی مشکلات کے شکنجہ میں آجائے تا ہم وہ کار خیر کی توفیق پا لیتا ہے۔نظیر کے طور پر بیان کرتا ہوں کہ ان دنوں میں میری جماعت میں سے دو ایسے مخلص آدمیوں نے اس کام کے لئے چندہ دیا ہے جو باقی دوستون کے لئے درحقیقت جائے رشک ہیں۔ایک ان میں سے منشی عبد العزیز نام ضلع ۱؎ یہ اشتہارجلد ھٰذا میں زیر نمبر۲۲۶ صفحہ ۴۹ سے شروع ہوتاہے (ناشر)