مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 465
جاؤں اور زمین سے نابود کیا جاؤں اور میرا تمام سلسلہ پراگندہ اور نابود ہو جائے مگر خدا جو میرے دل کی حالت کو جانتا ہے وہ وہی فیصلہ کرے گا جو اس کے علم کے موافق ہے۔اس نے مجھے اپنے فیصلہ کی خبر دی ہے اور وہ یہ ہے۔اَلَمْ تَرَکَیْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِاَصْحَابِ الْفِیْلِ۔اَلَمْ یَجْعَلْ کَیْدَھُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍ۔اِنَّکَ بِمَنْزِلَۃِ رَحَی الْاِسْلَامِ اٰثَرْتُکَ وَاخْتَرْتُکَ۔ترجمہ۔تو نے دیکھ لیا یعنی تو ضرور دیکھے گا کہ اصحاب الفیل یعنی وہ جو بڑے حملے والے ہیں اور جو آئے دن تیرے پر حملہ کرتے ہیں اور جیسا کہ اصحاب الفیل نے خانہ کعبہ کو نابود کرنا چاہا تھا وہ تجھے نابود کرنا چاہتے ہیں ان کا انجام کیا ہو گا؟ یعنی ان کا وہی انجام ہو گا جو اصحاب الفیل کا ہوا۔پھر فرمایا۔وَ یَنْصُرُکَ رِجَالٌ نُوْحِیْ اِلَیْھِمْ مِّنَ السَّمَآئِ۔یَاْتُوْنَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ۔یعنی تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم الہام کریں گے۔وہ دُور دراز جگہوں سے تیرے پاس آویں گے۔اس جگہ استعارہ کے رنگ میں خدا تعالیٰ نے مجھے بیت اللہ سے مشابہت دی۔کیونکہ آیت یَاْتُوْنَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ خانہ کعبہ کے حق میں ہے۔اور پھر فرمایا کہ تو مجھ سے بمنزلہ اسلام کی چکّی کے ہے۔اس چکی میں جو پڑے گا۔وہ آخر کو پیسا جائے گا۔یعنی تجھ سے لڑنے والے اور تیرے پر حملہ کرنے والے سلامت نہیں رہیں گے اور پھر فرمایا کہ تیرے مخالفوں کا اخزاء اور افناء تیرے ہی ہاتھ سے مقدرتھا یعنی جو لوگ تجھے رُسوا اور ہلاک کرنا چاہتے ہیں وہ آپ ہی رُسوا اور ہلاک ہوں گے اور پھر فرمایا۔اِنِّیْ اَنَا رَبُّکَ الرَّحْمٰنُ ذُوالْعِزِّ وَالسُّلْطَانِ۔مَنْ عَادَا وَلِیًّا لِیْ فَکَاَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَآئِ۔اِنِّیْ مَوْجُوْدٌ فَانْتَظِرْ۔سَیَنَالُھُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّھِمْ وَمَاکُنَّا مُعَذِّبِیْنَ حَتّٰی نَبْعَثَ رَسُوْلًا قَدْ اَفْلَحَ مَنْ ذَکَّـاھَا وَ قَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاھَا۔قُلْ اِنِّیْ اُمِرْتُ لَکُمْ فَافْعَلُوْا مَا تُؤْمَرُوْنَ۔اَلْیَوْمَ یَوْمُ الْبَرَکَاتِ۔یَاعَبْدَ اﷲِ