مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 443 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 443

الحاشیۃ المتعلقۃ بصفحۃ ۷۵۔السطر العاشر إن اللّٰہ أخبرنی بموت ڈوئی مرارًا، وہی بشارات کثیرۃ، وکلُّہا طُبع قبل موتہ وقبل نزول الآفات علیہ فی جریدۃ مُسمّی ببدر وجریدۃٍ أخری مُسمّی بالحکم، فلیرجع الناظر إلیہما۔فمنہا ما أُوحِیَ إلیّ فی ۲۵ دسمبر سنۃ ۱۹۰۲ء حکایۃً عنی وہو ہذا: إنی صادق صادق وسیشہد اللّٰہ لی۔ومنہا ما أُوحِیَ إلیّ فی ۲ فروری سنۃ ۱۹۰۳ء وہو ہذا: سنُعْلِیک۔سأُکرمک إکرامًا عجبًا۔سُمِع الدعاء۔إنّی مع الأفواج آتیک بغتۃً۔دعاؤک مستجاب۔وأُوحِیَ فی ۲۶؍ نومبر سنۃ ۱۹۰۳ء: لک الفتح، ولک الغلبۃ۔وأُوحِیَ فی ۱۷؍دسمبر سنۃ ۱۹۰۳ء : تری نصرًا من عند اللّٰہ۔إن اللّٰہ مع الذین اتّقوا والذین ہم محسنون۔وأُوحِیَ إلیّ فی ۱۲جون سنۃ ۱۹۰۴ء : کَتَبَ اللّٰہ لأغلبن أنا ورُسلی۔کمثلک دُرٌّ لا یُضاع۔لا یأتی علیک یومُ الخسران۔وأُوحِیَ إلیّ فی ۱۷؍دسمبر سنۃ ۱۹۰۵ء : قال ربُّک إنہ نازلٌ من السماء ما ترجمہ۔حاشیہ متعلقہ صفحہ ۷۵۔سطر نمبر۱۰ اللہ نے باربار مجھے ڈوئی کی موت کی خبر دی اور یہ بشارتیں بڑی کثر ت سے ہیں۔اور یہ سب کی سب اس کی موت سے قبل اور اس پر آفات نازل ہونے سے پہلے بدر نامی اخبار اور ایک دوسرے اخبار الحکم میںطبع کر دی گئی تھیں۔غور کرنے والے کو چاہیے کہ وہ ان دونوں اخباروں کو دیکھے۔منجملہ ان الہامات کے ایک وہ ہے جو ۲۵؍ دسمبر ۱۹۰۲ء میری طرف سے بطور حکایت بیان کیا گیا۔اور وہ یہ ہے۔اِنِّیْ صَادِقٌ صَادِقٌ وَ سَیَشْھَدُ اللّٰہَ لِیْ۔یعنی میں صادق ہوں،صادق ہوں اور عنقریب خدا تعالیٰ میری شہادت دے گا۔اور منجملہ ان الہامات کے ایک وہ ہے جو ۲؍فروری ۱۹۰۳ء؁کو مجھے ہوا جو یہ ہے۔ـــــ’’ہم تجھے غالب کریں گے۔میں تجھے عزت دوںگاایسے عزت جس سے لوگ تعجب میں پڑیں گے۔تیری دعاسنی گئی۔میں فوجوں کے ساتھ نا گہانی طور پرتیرے پاس آئو ںگا۔تیری دعا مقبول ہے۔‘‘ اور ۲۶نومبر ۱۹۰۳ء؁کو یہ وحی ہوئی لَکَ الْفَتْحُ وَلَکَ الْغَلَبَۃُ یعنی تیرے لئے فتح ہے اور تیرے لئے غلبہ مقدر ہے۔۱۷؍ دسمبر ۱۹۰۳ء؁کویہ وحی ہوئی ’’تو اللہ کی طرف سے نصرت دیکھے گا۔