مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 439
لدفائن، بل ما کفی اللّٰہ علٰی ہٰذا، وأنـزل علیہ جمیع قضائہ وقدرہ، وحطّ سائر وجوہ شأنہ وقدرہ، وانتقل إلٰی رجلٍ آخر کلُّ ما کان فی قبضتہ، وجمعتْ غیاہبَ البُؤْسِ ریاحُ نخوتہ، حتّی یئس من ثروتہ الأولی، وارتضع من الدہر ثدیَ عقیمٍ، ورکب من الفقر ظہرَ بہیمٍ۔ثمّ أخذہ بعض الورثاء کالغرماء ، ورأی خِزیًا کثیرًا من الزوجۃ والأحباب والأبناء ، حتی إنّ أباہ أشاع فی بعض جرائد أمریکۃ أنہ زنیمٌ ولدُ الزنا ولیس من نُطفتہ۔وکذالک انتسفتْہ رِیَاحُ الإدبار والانقلاب، وکمّل لہ الدہرُ جمیعَ أنواع الذلّۃ، فصار کرمیم فی التراب أو کسلیم غَرض التباب، وصار کنکرۃ لا یُعرف، بعد ما کان بکلّ وجاہۃ یوصف۔وانتشر کلُّ مَن کان معہ من الأتباع، وما بقی شیء فی یدہ من النقد والعَقار والضِّیاع، وبرز کالبائس الفقیر، والذلیل الحقیر۔غِیضتْ حیاضہ، وجَفَّتْ ریاضہ، وخَلَتْ جِفانہ، ونحُس مکانہ، بقیہ ترجمہ۔بدل گئی۔دیباج و حریر(کھردری) اون میں بدل گئے۔اسی طرح دوسرے امورنے بھی ایسا پلٹا کھایا کہ جس بستی کو اس نے بے بہا خزانے خرچ کر کے بنا یا تھا اسی بستی سے وہ باہر نکا ل دیا گیا اور جن محلات کو اس نے اپنے خزانے خرچ کر کے بے حد مضبوط تعمیر کیا تھاان سے اسے محروم کر دیا گیا۔بلکہ اللہ نے اسی پر بس نہیں کی اور اپنی پوری قضا و قدر اس پر نازل کر دی۔اور اس کی شان و شوکت اور قدر و منزلت کی تما م کی تما م وجوہ کو ختم کر دیا اور اس کے قبضے میں جو کچھ بھی تھا وہ کسی اور آدمی کی طرف منتقل ہو گیا۔اس کی کبر و نخوت کی ہوائوں نے بد حا لی کے اتنے اندھیرے جمع کر دیئے کہ وہ اپنی پہلی دولت سے مایوس ہو گیا اور اس نے زمانے کی بانجھ چھاتی کا دودھ پیا اور فقر کے چوپائے کی پیٹھ پر سواری کی۔اس کے بعد اس کے بعض وارثوں نے قرض خواہوں کی طرح اس کا مؤاخذہ کیا۔اس نے اپنی بیوی ،دوستوں اور بیٹو ں کی طرف سے بڑی رسوائی دیکھی۔یہاں تک کہ خود اس کے باپ نے امریکہ کے بعض اخبارات میں شائع کیا کہ وہ (ڈوئی ) حرامی اور ولد الزنا ہے اور اس کے نطفے سے نہیں۔اس طرح ادبار و انقلاب کی آندھیوں نے اس کو جڑ سے اکھاڑ