مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 355 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 355

بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ اَلنِّدَآئُ مِنْ وَحْیِ السَّمَآئِ یعنی ایک زلزلہ عظیمہ کی نسبت پیشگوئی بار دوئم۲ وحیِ الٰہی سے سونے والو! جلد جاگو یہ نہ وقت ِ خواب ہے جو خبر دی وحیِ حق نے اس سے دل بیتاب ہے زلزلہ سے دیکھتا ہوں مَیں زمیں زیر و زبر وقت اب نزدیک ہے آیا کھڑا سیلاب ہے ہے سرِ راہ پر کھڑا نیکوں کی وہ مولیٰ کریم نیک کو کچھ غم نہیں ہے گو بڑا گرداب ہے کوئی کشتی اب بچا سکتی نہیں اس سَیل سے حیلے سب جاتے رہے اک حضرت توّاب ہے ۹؍ اپریل ۱۹۰۵ء کو پھر خدا تعالیٰ نے مجھے ایک سخت زلزلہ ۱؎ کی خبر دی ہے جو نمونہ قیامت ۱؎ قرآن شریف میں اس نشان زلزلہ کی نسبت ایک صاف پیشگوئی سورہ النازعات میں درج ہے جہاں اﷲ تعالیٰ نے فرشتوں کی قسم کھا کر جو ایسے امور کے انتظام کے واسطے مامور ہوتے ہیں فرمایا ہے کہ ۔۔۲؎ کیا معنے اُس وقت زمین کانپنے لگے گی اور ایسے کانپے گی کہ گویا اس کا نام رَاجِفَہ رکھ لیا جائے گا یعنی متواتر زلزلے آتے رہیں گے اور اس کے بعد پھر ایک اور بڑا زلزلہ آئے گا۔