مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 354 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 354

۔یہ میری تحریر معمولی تحریر نہیں۔دلی ہمدردی سے بھرے ہوئے نعرے ہیں۔اگر اپنے اندر تبدیلی کرو گے اور ہرایک بدی سے اپنے تئیں بچا لو گے تو بچ جائو گے کیونکہ خدا حلیم ہے جیسا کہ وہ قہار بھی ہے۔اور تم سے اگر ایک حصہ بھی اصلاح پذیر ہو گا تب بھی رحم کیا جائے گا۔ور نہ وہ دن آتا ہے کہ انسانوں کو دیوانہ کردے گا۔نادان بدقسمت کہے گا کہ یہ باتیں جھوٹ ہیں۔ہائے وہ کیوں اس قدر سوتا ہے۔آفتاب تو نکلنے کو ہے۔جب خدائے تعالیٰ اس وحی کے الفاظ میرے پر نازل کر چکا تو ایک رُوح کی آواز میرے کان میں پڑی جو کوئی ناپاک رُوح تھی اور مَیں نے اس کو یہ کہتے سُنا کہ مَیں سوتے سوتے جہنم میں پڑ گیا۔انسان کا کیا حرج ہے کہ اگر وہ فسق و فجور کو چھوڑ دے۔کونسا اس میں اس کا نقصان ہے۔اگر وہ مخلوق پرستی نہ کرے۔آگ لگ چکی ہے۔اُٹھو اور اس آگ کو اپنے آنسوئوں سے بجھائو۔بنی اسرائیل میں جو شخص گناہ کرتا تھا اس کو حکم ہوتا تھا کہ اپنے تئیں قتل کر دے۔پس گو یہ حکم تمہارے لئے نہیں ہے مگر یہ تو ضرور چاہیے کہ اس قدر توبہ استغفار کرو تو گویا مر ہی جائو تا وہ حلیم خدا تم پر رحم کرے۔آمین۔وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔راقـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــم خاکسار مرزا غلام احمد قادیانی ۸ ؍ اپریل ۱۹۰۵ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان۔تعداد اشاعت ۶۰۰۰ (یہ اشتہار ۱۸×۲۲ ۲ کے ایک صفحہ پر ہے) نوٹ: یہ خبر زلزلہ کی براہین احمدیہ میں بھی مَیں نے دی تھی جس کو شایع ہوئے قریباً پچیس۲۵ برس گذر گئے جیسا کہ اسی وحی الٰہی میں خبر ہے۔وَاصْنَعِ الْفُلْکَ بِاَعْیُنِنَا وَلَاتُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا اَنَّھُمْ مُغْرَقُوْنَ۔اور ایک وحی الٰہی جو اخباروں میں اس ہولناک زلزلہ کی نسبت شائع ہو چکی ہے۔یہ ہے چونکا دینے والی خبر۔منہ (تبلیغ رسالت جلد۱۰ صفحہ ۷۹ تا ۸۲)