مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 176
۲۴۱ خدا کے فضل سے بڑا معجزہ ظاہر ہوا ہزار ہزار شکر اُس قادر یکتا کا ہے جس نے اس عظیم الشّان میدا ن میں مجھ کو فتح بخشی اور باوجود اس کے کہ ان ستر۷۰ دنوں میں کئی قسم کے موانع پیش آئے چند دفعہ مَیں سخت مریض ہوا۔بعض عزیز بیمار ہوئے۔مگر پھر بھی یہ تفسیر اپنے کمال کو پہنچ گئی۔جو شخص اس بات کو سوچے گا۔کہ یہ وہ تفسیر ہے جو ہزارون مخالفوں کو اسی امر کے لئے دعوت کر کے بالمقابل لکھی گئی ہے۔وہ ضرور اس کو ایک بڑا معجزہ یقین کرے گا۔بھلا مَیںپوچھتا ہوں کہ اگر یہ معجزہ نہیں تو پھر کس نے ایسے معرکہ کے وقت کہ جب مخالف علماء کو غیرت دِہ الفاظ کے ساتھ بلایاگیا تھا تفسیر لکھنے سے ان کو روک دیا۔اور کس نے ایسے شخص یعنی اس عاجز کو جو مخالف علماء کے خیال میں ایک جاہل ہے جو اُن کے خیال میں ایک صیغہ عربی کا بھی صحیح طور پر نہیں جانتا ایسی لا جواب اور فصیح بلیغ تفسیر لکھنے پر باوجود امراض اور تکالیف بدنی کے قادر کر دیا کہ اگر مخالف علماء کوشش کرتے کرتے کسی دماغی صدمہ کا بھی نشانہ ہو جاتے تب بھی اس کی مانند تفسیر نہ لکھ سکتے۔اور اگر ہمارے مخالف علماء کے بس میں ہوتا یا خدا اُن کی مدد کرتا تو کم سے کم اس وقت ہزار تفسیر اُن کی طرف سے بالمقابل شایع ہونی چاہیے تھی۔لیکن اب ان کے پاس اس بات کا کیا جواب ہے کہ ہم نے اس بالمقابل تفسیر نویسی کو مدار فیصلہ ٹھیرا کر مخالف علماء کو دعوت کی تھی اور ستر دن کی میعاد تھی جو کچھ کم نہ تھی۔اور مَیں اکیلا اور وہ ہزار ہا عربی دان اور عالم فاضل کہلانے والے تھے تب بھی وہ تفسیر لکھنے سے نامراد رہے۔اگر وہ تفسیر لکھتے اور سورۃ فاتحہ سے میرے مخالف ثبوت پیش کرتے تو ایک دُنیا اُن کی طرف اُلٹ