مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 152 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 152

شتاب کار نکتہ چینیوں کے لئے مختصر تحریراور براہین احمدیہ کا ذکر (ملحقہ اربعین نمبر۴) چونکہ یہ بھی سنت اﷲ ہے کہ ہر ایک شخص جو خدا کی طرف سے آتا ہے بہت سے کوتہ اندیش ناخدا ترس اس کی ذاتیات میں دخل دے کر طرح طرح کی نکتہ چینیاں کیا کرتے ہیں۔کبھی اس کو کاذب ٹھہراتے ہیں کبھی اس کو عہد شکن قرار دیتے ہیں اور کبھی اس کو لوگوں کے حقوق تلف کرنے والا اور مال خور اور بددیانت اور خائن قرار دیتے ہیں۔کبھی اس کا نام شہوت پرست رکھتے ہیں اور کبھی اس کو عیاش اور خوش پوش اور خوش خور سے موسوم کرتے ہیں اور کبھی جاہل کر کے پکارتے ہیں۔۱؎ ا ور کبھی اس کو ان صفت سے شہرت دیتے ہیں کہ وہ ایک خود پرست متکبّر بدخلق ہے۔لوگوں کو گالیاں دینے والا اور اپنے مخالفین کو سبّ و شتم کرنے والا بخیل زر پرست کذّاب دجّال ۱؎ افسوس کہ علمی نشان کے مقابلہ میں نادان لوگوں نے پیر مہر علی شاہ گولڑوی کی نسبت ناحق جھوٹی فتح کا نقارہ بجا دیا اور مجھے گندی گالیاں دیں اور مجھے اس کے مقابلہ پر جاہل اور نادان قرار دیا۔گویا مَیں اس نابغہ وقت اورسحبان زمان کے رعب کے نیچے آکر ڈر گیا ورنہ وہ حضرت تو سچے دل سے بالمقابل عربی تفسیر لکھنے کے لئے طیار ہو گئے تھے اور اسی نیّت سے لاہور تشریف لائے تھے پر مَیں آپ کی جلالت شان اور علمی شوکت کو دیکھ کر بھاگ گیا۔اے آسمان جھوٹوں پر لعنت کر۔آمین۔پیارے ناظرین کاذب کے رسوا کرنے کے لئے اس وقت جو ۷ ؍ دسمبر ۱۹۰۰ء روز جمعہ ہے۔خدا نے میرے دل میں ایک بات ڈالی