مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 83 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 83

مجموعہ اشتہارات ۸۳ جلد دوم مسائل تو دنیا کے مقدمات کی نسبت نہایت دقیق در دقیق ہیں۔اور طالب حق پر لازم ہے جو ان کو بار بار سوچے اور خدا تعالیٰ سے دُعا مانگے تا وہ چھپی ہوئی حقیقتیں اس پر ظاہر کرے۔سو ان وجوہات کے باعث سے ایک ماہ اس جلسہ کے لیے ضروری طور پر قرار پایا۔اور جو صاحب دین کی تحقیق کو نہایت ضروری سمجھتے ہیں۔اور ایسی تحقیقاتوں میں بنی نوع کی ہمدردی دیکھتے ہیں اُمید کہ وہ اس قلیل عرصہ کی نسبت کچھ عذر معذرت نہیں کریں گے۔انسان دنیا کے کاموں میں بہت سے برس ضائع کر دیتا ہے۔اور دین تو وہ نعمت ہے جس کے نتائج جاودانی ہیں۔اب میں اس دُعا پر ختم کرتا ہوں کہ اے خدا اے قادر و کریم اس جلسہ میں شریک ہونے کے لیے ہر ایک مذہب کے بزرگ کو دل میں شوق اور محبت ڈال اور خاتمہ اس کارروائی کا اپنی رضامندی کے موافق کر۔آمین بالآخر یا در ہے کہ اگر اشتہار کے شائع ہونے کے بعد اخیرا اپریل تک کسی فریق کی طرف سے کوئی درخواست نہ پہنچی تو نہایت افسوس کے ساتھ التواء جلسہ کا باعث اشتہار کے ذریعہ سے شائع کر دیا جائے گا۔المشـ میرزا غلام احمد قادیانی مطبوعہ مطبع ضیاء الاسلام قادیان ۲۶×۲۰ ۲۹؍دسمبر ۹۵ء ( یہ اشتہار کے صفحہ پر ہے ) A تبلیغ رسالت جلد ۴ صفحه ۵۷ تا ۶۴)