مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 69
مجموعہ اشتہارات ۶۹ (۱۴۳ جلد دوم کتاب ست بچن کا تھوڑ اسا مضمون نمونے کے طور پر ہم مناسب دیکھتے ہیں کہ کتاب ست بچن کا کسی قدر مضمون نمونے کے طور پر شائع کریں تا سکھ صاحبان اور دیگر صاحبان کو کچھ حقیقت معلوم ہو۔یہ کتاب معہ آریہ دھرم کے ۲۲۴ صفحہ کے قریب ہے اور دونوں ایک ہی جلد میں ہیں۔اور ایک دوسری سے علیحدہ فروخت نہیں ہو گی۔اور با وجود مصارف کثیرہ کے قیمت صرف ڈیڑھ روپیہ رکھی ہے۔اس میں بہت سے معارف اور حقائق ایسے درج ہیں کہ اگر اس کے فروخت ہونے کے بعد کسی کو اس کی خوبیوں پر اطلاع ہوئی تو اُسے آہ کھینچ کر کہنا پڑے گا کہ کیوں میں نے اس کا ایک نسخہ خرید نہ لیا۔اور جس قدر بابا نانک صاحب پر آریوں نے جھوٹے الزام لگائے ہیں اور جس قدر دیا نند نے توہین کے ارادہ سے بابا صاحب موصوف کی نسبت بدزبانی کی ہے اُن تمام اعتراضات کا اس کتاب میں دندان شکن جواب دیا گیا ہے اور اس میں عام فائدہ کے لیے نیچے مذہب کی شناخت کی علامتیں بھی لکھی ہیں۔اور نیز مذاہب کی تنقیح اور تحقیق کے بارہ میں ایک مبسوط بیان ہے۔غرض یہ ایک جدید طرز کی کتاب ہے جو با وا صاحب کے وفادار سکھوں کو جو پنجاب میں سترہ لاکھ سے کم نہیں ہونگے اس بزرگ خدا رسیدہ کے پیروی کے لیے بلاتی ہے۔اس کتاب میں بابا نانک صاحب کی بزرگیاں اور خوبیاں آسمان کے ستاروں کی طرح چمک رہی ہیں۔نیچے اخلاص مندوں کو لازم ہے کہ اب خریداری میں دیر نہ کریں کیونکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ بابرکت کتاب بہت جلد فروخت ہوگی۔اور جو شخص دیر کے بعد