مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page vii of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page vii

بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم عرض حال حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی تصنیف منیف ”فتح اسلام میں رقم فرمایا ہے۔اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے۔وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا۔یہی موت ہے جس پر اسلام کی زندگی مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کا دوسرے لفظوں میں اسلام نام ہے۔اسی اسلام کا زندہ کرنا خدا تعالیٰ آب چاہتا ہے اور ضرور تھا کہ وہ مہم عظیم کے روبراہ کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کارخانہ جو ہر ایک پہلو سے مؤثر ہو اپنی طرف سے قائم کرتا۔سو اُس حکیم و قدیر نے اس عاجز کو اصلاح خلائق کے لئے بھیج کر ایسا ہی کیا۔“ (فتح اسلام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱ تا۱۲) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اشاعت اسلام کے لئے اس عظیم الشان کارخانہ کی پانچ شاخوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔وو ” دوسری شاخ اس کارخانہ کی اشتہارات جاری کرنے کا سلسلہ ہے جو بحکم الہی اتمام حجت کی غرض سے جاری ہے اور اب تک ہیں "ہزار سے کچھ زیادہ اشتہا رات اسلامی حجتوں کو غیر قوموں پر پورا کرنے کے لئے شائع ہو چکے ہیں اور آئندہ ضرورت کے وقتوں میں ہمیشہ ہوتے رہیں گے۔“ (فتح اسلام، روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۳)