مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 508
مجموعہ اشتہارات ۵۰۸ جلد دوم جس قدر حدیثیں ہیں وہ سب موضوع اور غلط اور نادرست ہیں یعنی میں ان کو نہیں مانتا دیکھو محمد حسین کی فہرست انگریزی مورخہ ۱۴ را کتوبر ۱۸۹۸ ء جس کو ابھی محمد حسین نے پوشیدہ طور پر شائع کیا ہے اور گورنمنٹ عالیہ انگریزی کو یہ جتلانا چاہا ہے کہ میں اس مہدی کے آنے سے منکر ہوں۔سو محمد حسین کا یہ وہ عقیدہ ہے جس کے لیے ان مولویوں سے فتویٰ طلب کیا گیا تھا اور انہوں نے اس عقیدہ والے کو کافر اور کذاب اور دجال اور مفتری قرار دیا اور خدا تعالیٰ کی پیشگوئی کو اپنے ہاتھوں سے پورا کیا۔محمد حسین نے نہایت پوشیدہ طور پر یہ اپنا عقیدہ گورنمنٹ پر ظاہر کیا تھا۔مگر خدا نے اس کا پردہ پھاڑا۔یہ شخص یعنی محمد حسین دوسرے مولویوں کو یہی کہتا رہا ہے کہ میں تمہارا ہی ہم عقیدہ ہوں اور گورنمنٹ پر یہ ظاہر کرتا رہا کہ میں ان حدیثوں کو نہیں مانتا۔اور ظاہر ہے کہ دو مختلف اور متناقض عقیدے ایک دل میں جمع نہیں ہو سکتے۔لہذا یقیناً یہی سچ ہے کہ جو عقیدہ اس نے اب انگریزی رسالہ میں گورنمنٹ کے سامنے ظاہر کیا ہے۔یہی اس کا عقیدہ ہے۔سو اس کے رو سے کفر کا فتویٰ اس پر لگ گیا۔کیونکہ جب کہ محمد حسین کے نزدیک وہ تمام حدیثیں جو مہدی کے آنے کے متعلق ہیں۔موضوع اور غلط اور جھوٹی ہیں جیسا کہ وہ بطور احسان نمائی کے گورنمنٹ برطانیہ پر ظاہر کرتا ہے تو بلا شبہ اس منافق کا یہی مذہب ہے کہ ایسا مہدی ہر گز نہیں آئے گا۔تو اس صورت میں ان مولویوں کا یہ فتویٰ اس پر بلاشبہ وارد ہو گیا کہ وہ کافر اور کذاب اور دجال اور مفتری اور دائرہ اسلام سے خارج ہے لیکن ایک قلمی تحریر جو مولوی احمد اللہ امرتسری سے میرے ایک دوست کو ملی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس فہرست انگریزی سے پہلے مولوی محمد حسین نے مولوی احمد اللہ کے آگے ایک تقریب پر اشارہ یہ ظاہر کر دیا تھا جس سے یہی معنے نکلتے تھے کہ اب میں نے اعتقاد انکار مہدی سے رجوع کرلیا ہے۔یہ تحریر جو مولوی احمد اللہ صاحب سے ملی ہے ثابت کرتی ہے کہ یہ شخص بہت ہی فریبی اور لے اس جگہ ہم رقعہ دستخطی مولوی احمد اللہ صاحب امرتسری کو اطلاع ناظرین کے لئے ذیل میں لکھتے ہیں جس میں مولوی احمد اللہ صاحب نے محمد حسین کے اعتقاد مہدی کی نسبت بدظن ہو کر اس سے دریافت کیا تھا۔وہ رقعہ یہ ہے۔ور ذیقعدہ ۱۳۱۳ھ کے مطابق ۵ مئی۔میرے سامنے مولوی محمد حسین صاحب نے میرے پاس صاف ظاہر کیا کہ میں حضرت مہدی علیہ السلام کے ظہور کا معتقد ہوں ( یعنی اب معتقد ہو گیا ہوں ) مانتا ہوں جو وہ سوا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہیں جن کے بعد حضرت مسیح آویں گے۔