مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 505
مجموعہ اشتہارات جلد دوم اس کے بعد شیخ محمد حسین ایک ایک دو دو سطر میں نتیجہ اور لب لباب ان مضامین کا دیتا ہے جو اس نے مذکورہ بالا غرض کے لئے ۱۸۶۹ء سے لے کر ۱۸۹۶ء تک لکھے۔ان ہی مضامین میں وہ مہدی کے متعلق مضامین کا ذکر کرتا ہے جن کا وہ لب لباب صفحہ ۵ میں اس طرح پر درج کرتا ہے۔Criticism of Traditions regarding the Mehdi and arguments showing their incorrectness۔ترجمہ۔ان حدیثوں پر جرح کی گئی ہے جو مہدی کے متعلق ہیں اور دلائل دیئے گئے ہیں جن سے ان حدیثوں کا غلط اور نا درست ہونا ثابت ہوتا ہے۔Questioning the authenticity of traditions describing the signs of the Mehdi۔ترجمہ۔جن حدیثوں میں مہدی کی علامات دی گئی ہیں اُن کے غیر وضعی ہونے پر شبہ ہے۔اس فہرست کے عنوان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں صرف وہی مضمون درج کرنے مد نظر ہیں کہ جن کے ذریعہ سے محمد حسین نے اہل اسلام کے دلوں سے گورنمنٹ کے برخلاف مخالفانہ اور باغیانہ خیالات کو دور کرنا چاہا ہے۔ایسی فہرست میں اپنے مضامین متعلقہ مہدی کا ذکر کرنا اور پھر اُن کا یہ لب لباب دینا کہ وہ سب احادیث جو مہدی کے متعلق ہیں وہ غلط اور نادرست اور بے اعتبار اور وضعی ہیں۔اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ محمد حسین مہدی کے متعلق احادیث ماننے والوں کو گورنمنٹ کا مخالف اور باغیانہ خیال رکھنے والا سمجھتا ہے ورنہ مہدی کی حدیثوں کو غلط اور موضوع قرار دے کر ان کو اس فہرست میں درج کرنے سے اور کیا غرض ہو سکتی ہے۔اس کے نزدیک مہدی پر ایمان گورنمنٹ کی نگاہ میں ایک باغیانہ خیال ہے جس کی تردید اس نے اس طرح سے کر دی ہے۔بالآخر ہم ان لوگوں کو متنبہ کرتے ہیں جیسے محمد احمد اللہ صاحب امرتسری وغیرہ کہ جو محمد حسین کو ہماری مخالفت کرنے پر یہ سمجھتے تھے کہ اس نے انکار مہدی سے رجوع کر لیا ہے۔وہ یقین رکھیں کہ وہ اندرونی طور سے ہمیشہ مہدی کا منکر رہا ہے۔ورنہ وہ آج اس فہرست میں گورنمنٹ کے آگے ان حدیثوں کا غلط ہونا ظاہر نہ کرتا۔منہ تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۱۰ تا ۱۷)