مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 504
۵۰۴ جلد دوم مجموعہ اشتہارات جو نہ لڑے گا اور نہ خونریزی کرے گا اور نہ زمین کی بادشاہی اور خلافت ظاہری سے اس کو کچھ سروکار ہوگا۔اور محض روحانی طور پر سچے دین کی دلائل اور نشانوں کے ساتھ مدد کرے گا اور نیک دل اور غریب طبع انسان اس کے ساتھ شامل ہو جاویں گے۔سویا درکھو کہ وہ پیشگوئی تمہارے ملک میں پوری ہو گئی۔اب کسی خونی مہدی کی انتظار عبث ہے۔دلوں کو صاف کرو اور نفسانی جوشوں کے تابعدارمت بنو اور سچائی کے ساتھ اور علمی طاقت کے ساتھ اور رُوحانی برکتوں کے ساتھ دین کی مدد کرو نہ یہ کہ تلوار کے زمانہ کی انتظار کرو۔اُس دین میں کیا خوبی ہو سکتی ہے جو اپنی ترقی میں تلوار کا محتاج ہے؟ سو یقیناً سمجھو کہ اسلام تلوار کا محتاج نہیں۔اسلام اُسی خدا کی طرف ہدایت کرتا ہے جو زمین و آسمان کے دیکھنے سے بھی اس کا موجود ہونا ثابت ہوتا ہے۔سوایسے خیالات سے تو بہ کرو اور روحانیت کے طالب بنو تا تمہارے دل روشن اور پاک ہوں اور تا ہر ایک قسم کا فساد اور فتنہ تم سے دور ہو اور تا تم پاک دل ہو کر اس خدا کو دیکھ سکو جو بغیر حقیقی پاکیزگی کے نظر نہیں آسکتا۔یہی راہ خدا کے پانے کی راہ ہے۔خدا ہر ایک کو اس کی توفیق دے۔آمین الراقم النا صبح میرزاغلام احمد از قادیان ضمیمہ اشتہار ہذا مورخه ۶ /جنوری ۱۸۹۹ء محمد حسین کی فہرست انگریزی مورخہ ۱۴ را کتوبر ۱۸۹۸ء کا عنوان یہ ہے۔۶ /جنوری ۱۸۹۹ء The following is a list of articles in the Ishat- us- Sunnah where in the illegality of rebellion against or apposition to the govt and the true nature of Jehad (crescentade) is explained۔ترجمہ۔ذیل میں فہرست اُن مضامین اشاعۃ السنہ کی ہے جن میں گورنمنٹ کی مخالفت اور اس کے برخلاف بغاوت کا نا جائز ہونا اور جہاد کی اصل حقیقت کو بیان کیا ہے۔