مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 498
مجموعہ اشتہارات ۴۹۸ جلد دوم (۲۰) الجواب - أَقُولُ وَ بِاللهِ التَّوْفِيقُ۔معلوم ہو کہ انکار ظہور امام مہدی سے جیسے احادیث میں ہے اور سلفاً وخلفاً اہل اسلام کے نزدیک مسلّم ہے صرف ضلالت اور گمراہی ہے۔اور یہ انکار کسی دجال کا کام ہے۔فقط - وَاللهُ يَهْدِى مَنْ يَّشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ دستخط الراقم عبدالعزیز بعفی عنہ لودیا نوی (۲۱) از بنده رشید احمد عفی عنہ۔بعد سلام مسنون مطالعه فرمایند مسیح موعود کا آنا اور مہدی کا آنا احادیث صحیحہ سے ثابت ہے چنانچہ ابوداؤد میں ان الفاظ میں وارد ہوئی۔لولم يبق من الدنيا الا يوم لطول الله ذلك اليوم حتى يبعث رجلا منى او من اهل بيتي يواطئ اسمه اسمی و اسم ابيه اسم ابى يملأ الارض قسطا وعدلا كما ملئت ظلما وجورًا۔انتهى۔پس جو شخص اس سے منکر ہے وہ مخالف عقیدہ سنت جماعت اور خاطی ہے اس کو ہرگز متبع سنت نہ جانا چاہیے۔فقط - وَاللهُ اَعْلَم تعداد ۲۰۰۰ رشید احمد مورخه ۱۸ رشعبان ۱۶ ہجری مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان ۷ جنوری ۱۸۹۹ء تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۱ تا ۹)