مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 497
مجموعہ اشتہارات ۴۹۷ جلد دوم (۱۱) جو شخص مہدی علیہ السلام کا انکار کرے وہ گمراہ ہے اور احادیث نبوی صلعم کا منکر ہے۔فقط العبد الخحیف محمد وصیت علی مدرس مدرسه حسین بخش صاحب محمد وصیت علی (۱۲) أَصَابَ مَنْ أَجَابَ - محمد شاہ عفا عنه محمد شاہ عفی عنہ (۱۳) جو شخص کہ احادیث صحیحہ سے اور اجماع سے انکار کرے اس کی ضلالت اور گمراہی میں کچھ شک نہیں کیونکہ سینکڑوں حدیثوں سے امام مہدی علیہ السلام کا آنا اخیر زمانہ میں ثابت ہے اور یہ شخص کذاب اور دقبال ہے۔فقط محمد یونس مدرس مدرسه مولوی عبد الواحد صاحب محمد یونس (۱۴) الجواب صحیح۔فتح محمد مدرس مدرسه فتح پوری دہلی فتح محمد (۱۵) جو شخص مہدی علیہ السلام کا انکار کرے وہ گمراہ ہے۔عبد الغفور مدرس مدرسہ حسین بخش عبد الغفور (۱۶) جو شخص حضرت مہدی علیہ السلام کے وجود باجود کا انکار کرے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ایسے مغشوش الرائے یاوہ گو عبدالدنیا کے کلام کا اعتبار نہیں۔ایسا شخص منکر احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔اس کا مقام نار ہے۔محمد عبد الغنی الہ آبادی مدرس مدرسہ فتح پوری (۱۷) واقعی یہ شخص مخالف حدیث نبوی کے عقیدہ رکھتا ہے۔ایسے شخص کا مکان بلا شک نار ہے کیونکہ یہ فعل اہل بدعت کا ہے۔محمد ہدایت اللہ عفی عنہ فلتی علاقہ کا نپور مدرس مدرسہ فتح پوری دہلی۔(۱۸) جو شخص امام مہدی علیہ السلام کا انکار کرتا ہے وہ گمراہ ہے اور احادیث صحاح کا منکر ہے۔مثلاً ترمذی وغیرہ میں یہ حدیثیں موجود ہیں۔عبداللہ خاں بچھر ایونی بقلم خود۔مہر (۱۹) الجواب الصحیح واقعی حدیث نبوی صلعم کا منکر ہے اور ایسے عقیدہ کا شخص کذاب لوگوں میں سے ہے۔فقط۔مولوی محمد عبد الرزاق خلف حاجی خدا بخش المتخلص نا چیز ساکن قصبہ خورجہ ضلع بلند شہر