مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 457 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 457

مجموعہ اشتہارات ۴۵۷ صاحبوں کی طرف سے دی جاوے گی جنہوں نے وہ مقرر کی ہے جلد دوم لہذا اب ہم پنجاب کے ان معززین کو جو میاں محمد حسین کو جانتے ہیں اور اُن سر بر آوردہ حضرات کو جن کی شیخ صاحب سے آشنائی ہے اور اُن خدا ترس لوگوں کو جو اسلام میں تفرقہ اور فتنہ پسند نہیں کرتے مخاطب کر کے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ خلق اللہ پر رحم کریں اور ان کو پریشانی اور گھبراہٹ میں نہ رہنے دیں وہ میاں محمد حسین صاحب کو مباہلہ پر آمادہ کریں تا کہ یہ آئے دن کا جھگڑا ایک سال کے اندر طے ہو جاوے کا ذب مفتری خدا تعالیٰ کی لعنت کے نیچے آکر دنیا سے اٹھ جاوے یا کسی شدید عذاب میں مبتلا ہو کر صداقت پر مہر کر دے۔اس پر بھی اگر میاں محمد حسین انکار کریں اور مباہلہ کے لئے مرد میدان ہو کر نہ نکلیں تو پھر اے آسمان گواہ رہ اور اے زمین سُن رکھ کہ حجت پوری کر دی گئی۔اور ہم تمام اہل اسلام کی خدمت میں نہایت ادب سے التماس کرنا چاہتے ہیں کہ اگر اب بھی میاں محمد حسین صاحب فیصلہ کی سیدھی راہ پر نہ آئیں تو پھر آپ خود انصاف کر لیں کہ سچ کس کے ساتھ ہے اور آئیندہ اپنی زندگی کے چند عارضی اور بے بنیاد دنوں کے لئے اس سلسلہ سے فائدہ اُٹھا ئیں جس کو خدا تعالیٰ نے محض تمہارے ہی رُوحانی فائدہ کے لئے قائم کیا ہے۔بالآخر ہم پھر میاں محمد حسین صاحب کو اطلاع دیتے ہیں کہ بدوں کسی قسم کی شرط کے عالی جناب مرزا غلام احمد صاحب اَدَامَ اللهُ فُيُوضَهُمُ آپ سے مباہلہ کرنے کے لئے طیار ہیں۔اگر خدا تعالیٰ کا خوف اور یوم الجزاء پر ایمان ہے اور مرزا صاحب کی تکفیر و تکذیب میں اپنے آپ کو حق پر سمجھتے ہو تو پھر آؤ اور مرد میدان بن کر مباہلہ کر لو۔ضروری یادداشت ا۔میاں محمد حسین بٹالوی کو اختیار ہوگا کہ اخیر نومبر ۹۸ ء تک کسی وقت منظوری مباہلہ کی درخواست مطبوعه یا تحریری بصیغہ رجسٹری ہمارے پاس بھیج دیں۔