مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 456
مجموعہ اشتہارات ۴۵۶ جلد دوم لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى مَنْ أَعْرَضَ عَنْ هَذَا وَ أَبَى وَرَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى مَنْ قَبِلَ وَآتَى مولوی محمد حسین بٹالوی پر آخری حجت پر یعنی بلاشرط مباہلہ کی دعوت اور دو ہزار پانچو پچیس روپیہ آ ٹھ آنہ کا انعام ی امر بوضاحت بیان ہو چکا ہے کہ میاں محمد حسین بٹالوی ہی جناب حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود کی تکفیر کا اصل محرک اور بانی ہوا اور باقی تمام مکفرین نے اُس کی یا اس کے استاد میاں نذیر حسین دہلوی کی پیروی کی ہے۔اس لئے اسی کو اس درخواست مباہلہ میں مخاطب کیا گیا ہے چونکہ اس نے حضرت اقدس مرزا صاحب سَلَّمَهُ رَبُّہ کی تکفیر اور تکذیب پر حد سے زیادہ زور مارا ہے۔اور باوجود یکہ وہ اپنی ناکامیوں اور حضرت اقدس کی کامیابیوں کو بارہا دیکھ چکا اور بہت سے نشانات بھی ملاحظہ کر چکا ہے مگر اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کرتا۔اس لئے اس کو مباہلہ کی دعوت کی جاتی ہے جو آسمانی اور خدائی فیصلہ ہے۔یہ مباہلہ بدوں کسی قسم کی شرط کے ہو گا اور اگر ایک سال کے اندر نتیجہ مباہلہ ہمارے حق میں نہ ہوا۔اور ایک اثر قابل اطمینان ہماری تائید میں ظہور میں نہ آیا تو رقم مندرجہ بالا جو پہلے سے جمع کرا دی جاوے گی ان کو بطور نشان کامیابی ان یہ رقم اخیر نومبر تک جس قدر بڑھ جائے گی وہ بذریعہ احکم مشتہر ہوتی رہے گی اور ۳۰ نومبر کو جو رقم ہوگی وہ آخری ہوگی (ایڈیٹر )