مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 357 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 357

مجموعہ اشتہارات ۳۵۷ جلد دوم عورتوں کو بھی مردوں کی نسبت تحقیر کی نظر سے نہیں دیکھا۔ممکن ہے کہ وہ بعض شہرت یافتہ صالح مردوں سے بھی اچھی ہوں۔لیکن ہر ایک صاحب جو میری نسبت کوئی رؤیا کشف یا الہام لکھیں ان پر ضروری طور پر واجب ہوگا کہ وہ حلفا اپنی دستخطی تحریر سے مجھ کو اطلاع دیں تا ایسی تحریر میں ایک جگہ جمع ہوتی جائیں اور پھر حق کے طالبوں کے لئے شائع کی جائیں۔اس تجویز سے انشاء اللہ بندگان خدا کو بہت فائدہ ہوگا اور مسلمانوں کے دل کثرت شواہد سے ایک طرف تسلی پا کرفتنہ سے نجات پا جائیں گے اور آثار نبویہ میں بھی اسی طرح معلوم ہوتا کہ اول مہدی آخر الزمان کی تکفیر کی جائے گی اور لوگ اس سے دشمنی کریں گے اور نہایت درجہ کی بدگوئی سے پیش آئیں گے اور آخر خدا تعالیٰ کے نیک بندوں کو اس کی سچائی کی نسبت بذریعہ رویا والہام وغیرہ اطلاع دی جائے گی اور دوسرے آسمانی نشان بھی ظاہر ہوں گے تب علماء وقت طوعاً و کرہا اس کو قبول کریں گے۔سواے عزیز و اور بزرگو برائے خدا عالم الغیب کی طرف توجہ کر و۔آپ لوگوں کواللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ میرے اس سوال کو مان لو۔اس قدیرز والجلال کی تمہیں سوگند ہے کہ اس عاجز کی یہ درخواست رڈ مت کرو۔عزیزان مے دہم صد بار سوگند بروئے حضرت دا دار سوگندے که در کارم جواب از حق بجوئید محبوب دل ابرار سوگند هذَا مَا أَرَدْنَالِاِزَالَةِ الدُّجى وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى لملتمس خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپورہ۔پنجاب۔۱۵ جولائی ۱۸۹۷ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پرلیس قادیان یہ اشتہار ۲۸۳ کے ۸ صفحات پر ہے ) تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۱۴۴ تا ۱۵۲) ے ترجمہ اشعار۔اے دوستو میں تمہیں سینکڑوں قسمیں دیتا ہوں اور جناب الہی کی ذات کی قسمیں دیتا ہوں۔میرے معاملہ میں خدا سے ہی جواب مانگو۔میں تمہیں نیکوں کے دلوں کے محبوب کی قسم دیتا ہوں۔