مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 337
مجموعہ اشتہارات ۳۳۷ جلد دوم اول۔چراغانہ قریب کی مسجد پر اور اپنے رہائشی مکان پر بہت زور سے کیا گیا۔بلکہ ایک مکان بیرون شہر جو ایک گاؤں سروانی کوٹ نام میں میرا ہے اُس پر بھی کیا گیا کل مکانوں پر اول سفیدی کی گئی۔اور مختلف طرز پر چراغ نصب کئے گئے اور ایک دیوار پر چراغوں میں یہ عبارت لکھی گئی۔God save our Empress یعنی خدا تعالیٰ ہماری قیصرہ کو سلامت رکھے۔قریبا تمام شہر سے بڑھ کر ہمارے ہاں روشنی کا اہتمام تھا۔مگر عین وقت پر ہوا کے ہونے سے ۲۲ کو وہ روشنی نہ ہو سکی۔اس لئے تمام شہر میں ۲۳ رکو روشنی ہوئی مگر اُس روز بھی ہوا کے سبب اونچی جگہ روشنی نہ ہوسکی۔دوم۔تین ٹرائفل آرچ۔ایک برسر کو چہ اور دو اپنے مکان کے سامنے بنائے گئے اور ان پر مندرجہ ذیل عبارات سنہری لکھ کر لگائی گئیں۔اول بر سر کو چہ ” جشن ڈائمنڈ جوبلی مبارک باد۔دوم اپنے رہائشی مکان کے دروازہ پر انگریزی میں Welcome یعنی خوش آمدید لکھا تھا۔سوم دروازہ کے مقابل تیسری محراب پر لکھا تھا۔قیصرہ ہند کی عمر دراز۔اور سروانی کوٹ میں بھی ایک ٹرائفل آرچ بنائی گئی تھی۔- سوم۔۲۲ / جون کو شام کے چھ بجے اپنی جماعت کے اصحاب کو جمع کر کے خداوند تعالیٰ سے حضور ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کے بقائے دولت اور درازی عمر اور یہ کہ جس طرح حضور ممدوحہ نے ہم پر احسان کیا ہے خداوند تعالیٰ بھی حضور ممدوحہ پر احسان کرے اور الَّذِينَ آمَنُوا میں داخل کرے یعنی اسلام کے آفتاب سے وہ بھی فیضیاب ہوں دُعا کی گئی۔چہارم۔میں نے ایک نوٹس اپنی جماعت کے لوگوں کو دے دیا تھا کہ سب صاحب جو کم سے کم مقدرت رکھتے ہوں وہ بھی سوچراغ سے کم نہ جلائیں اور جن کے پاس اتنا خرچ کرنے کو نہ ہو وہ مجھ سے لے لیں۔چنانچہ پانچ اصحاب کو میں نے خرچ چراغانہ دیا اور باقیوں نے خود چراغا نہ کیا۔پنجم۔میرے متعلق جو سروانی کوٹ میں معافی دار تھے ان کو بھی میں نے حکم دیا کہ چراغانہ کریں۔چنانچہ انہوں نے بھی کیا اور یہ ایسا امر ہے کہ ریاست کے اور دیہات میں غالبا ایسا نہیں ہوا۔