مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 300
مجموعہ اشتہارات 129 جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ جلسه شکریہ جشن جو بلی شصت سالہ حضرت قیصرہ ہند دام ظلہا قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ خدا کی نعمت کا لوگوں کے پاس شکر گزاری کے ساتھ ذکر کر ہم نے بار بار اپنی کتابوں میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ وجود حضرت قیصرہ ہند دام ظلہا ہمارے لئے ایک خدا کی نعمت ہے۔ہم اس محسن گورنمنٹ کے سایہ کے نیچے امن کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں اور آزادی کے ساتھ اپنی رائے کی اشاعت کر رہے ہیں۔اور خدا نے ہماری جان اور مال اور آبرو کے لئے اس گورنمنٹ کو محافظ بنا دیا ہے۔پس ان تمام وجوہ سے ہم پر واجب ہے کہ ہم سچے دل سے نہ نفاق سے اس گورنمنٹ کے شکر گزار ہوں اور جناب قیصرہ ہند دام ظلہا کی عمر وا قبال و دولت اور اس خاندان کے دوام اور بقا کے لئے نہ دل سے دعا کریں۔سوخدا تعالیٰ نے اس شکر اور ان دعاؤں کے لئے جشن جو بلی کا ہمیں ایک موقعہ دیا ہے۔اور یہ دن حقیقت میں عظیم الشان خوشی کا موجب ہے الضحى : ۱۲