مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 15
مجموعہ اشتہارات ۱۵ جلد دوم باوانا تک صاحب کو دید سے کچھ بغض نہ تھا بلکہ اسی قوم میں پیدا ہوئے تھے اور وید سے خوب واقف تھے کیونکہ گیانی اور عارف تھے۔پھر کیونکر ممکن تھا کہ وہ بے اصل طور پر وید کی مذمت کرتے لیکن اس نا اہل پنڈت نے باوانا تک صاحب کی قدرو منزلت کو نہیں پہنچانا اور نہ ان کے عارفانہ کلام کو سمجھا اور ناحق گالیاں دینی شروع کر دیں۔اس لیے ہم نے باوانا تک صاحب کی تائید میں دور سالے لکھے ہیں۔(۱) اول ایک رسالہ ہے جس کا نام ہم نے ست بچن رکھا ہے کیونکہ اس رسالہ میں باوانا نک صاحب کے بچن کی تصدیق کی گئی ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ ان کا یہ بچن جو چاروں وید کہانی اور خدا کی سچی تعریفوں سے بے نصیب ہیں فی الواقع صحیح اور درست ہے اور نیز ہم نے اس رسالہ میں دیانند کے ان تمام الزامات کے جوابات دیئے ہیں جو وہ باوا صاحب پر قائم کرتا ہے اور نیز بادا صاحب کی کچھ کر امتیں لکھی ہیں باوا صاحب کی زندگی اور دیانند کی زندگی کا موازنہ کیا ہے۔ایسا ہی بعض معارف اور بیان کی باتیں باوانا تک صاحب کی درج کی ہیں۔(۲) دوسرے رسالہ کا نام آریہ دھرم رکھا ہے جس میں باوا صاحب کے اس قول کا ثبوت دیا ہے جو ویدوں کی نسبت انہوں نے بڑے زور سے اپنے سکھوں کو بتایا ہے اور خوب ثابت کیا ہے کہ باوا صاحب اپنے اس قول میں بالکل نیچے ہیں اور ویدوں کی خراب تعلیم کا ایک ایسا نمونہ دیا ہے جس کے ماننے کے بغیر کسی عقلمند کو بن نہیں پڑتا۔اور اُس میں باوانا تک صاحب کے قول کی خوب تصدیق ہوتی ہے اور یہ دونوں رسالے ایک ہی جلد میں چھاپے گئے ہیں جو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں ہو سکتے اور قیمت دونوں رسالوں کی ۶ ( چھ آنہ) علاوہ محصول ڈاک رکھی گئی ہے۔جن صاحبوں کو شوق ہو قیمت بھیج کر منگا سکتے ہیں۔بالآخر واضح رہے کہ عنقریب دوسرا نمبر رسالہ نـور الـقـرآن کا بھی نکلنے والا ہے جس میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اور حضرت مسیح علیہ السلام کے اخلاق اور قرآن کی تعلیم اور انجیل کی تعلیم کا موازنہ کیا گیا ہے۔اور پہلا نمبر جس میں ضرورت قرآن کے دلائل اور انجیل کی ناقص تعلیم کے بد نتیجے لکھے گئے ہیں پہلے چھپ چکا ہے جو موجود ہے۔