مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 280 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 280

مجموعہ اشتہارات ۲۸۰ (120) جلد دوم لالہ گنگا بشن ہے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ لالہ گنگا بشن صاحب کا اشتہار جس کا عنوان یہ ہے ”مرزا غلام احمد صاحب کی پھانسی کی خواہش آج بذریعہ رجسٹری مجھ کو پہنچا۔تاریخ کوئی نہیں۔وہ اپنے اشتہار کے صفحہ ۲ میں لکھتے ہیں کہ میں اپنی لاش دینی نہیں چاہتا اور پھر صفحہ ہم میں لکھا ہے کہ ”میں اس امر کا اقرار کرتا ہوں کہ اگر میں ایک سال کے اندر مر گیا تو میرے والدین کا کوئی حق نہ ہوگا کہ میری لاش لیں۔ہاں اگر لیں تو مرزا غلام احمد صاحب کو دس ہزار روپیہ دیں۔اور ساتھ ہی اس بات کا عذر لکھا ہے کہ ”میں دس ہزار روپیہ جمع نہیں کراسکتا۔اور میں آریہ سماج کا مبر نہیں۔پھر وہ کیونکر میری امداد کریں گے۔“ 66 افسوس کہ گنگا بشن نے اس اشتہار کے لکھنے میں ناحق وقت ضائع کیا۔حالانکہ ہم اپنے اشتہار ۱۶ار اپریل ۱۸۹۷ء میں لکھ چکے تھے کہ اس اشتہار کے بعد کوئی جواب نہیں سنا جائے گا۔یہ بات نہایت صاف تھی کہ جس حالت میں گنگا بشن نے ہماری لاش مانگی تھی تو ہمارا بھی حق تھا کہ ہم بھی اس کی لاش مانگیں اور دس ہزار روپیہ سے ہماری کچھ غرض نہیں تھی۔وہ تو صرف اس لئے جمع کرانا قرین لے اصل اشتہار پر کوئی عنوان نہیں تھا۔مضمون کے لحاظ سے یہ عنوان حضرت میر قاسم علی صاحب کا مجوزہ ہے۔(مرتب) کے یہ اشتہار جلد ہذا میں زیر نمبر ۱۷۳ درج ہے۔(مرتب)