مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 13 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 13

مجموعہ اشتہارات الله (۱۳۴ جلد دوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِي نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي کہاں ہیں جو نانک کے ہیں خاک پا کہ اسلام ہم اپنا دیں رکھتے ہیں جو کرتے ہیں اس راہ میں جاں فدا کی ره پر یقین رکھتے ہیں وہ سوچیں کہ کیا لکھا گیا پیشوا اُٹھو سونے والو کہ وقت آ گیا وصیت میں کیا کہہ گیا بر ملا تمہارا گرو تم کو سمجھا گیا مبارکباد مبارکباد آج ہم بڑی خوشی سے اس اشتہار کو جو محض ہمدردی بنی نوع کے لحاظ سے لکھا گیا ہے شائع کرتے ہیں۔اور ان تمام صاحبوں کو نہ دل سے مبارکباد دیتے ہیں جو پنڈت دیا نند کے اُن دل آزار الفاظ سے شکستہ دل تھے جو انہوں نے اپنی کتاب ستیارتھ پر کاش میں اپنے قدیمی بخل اور تعصب کی وجہ سے باوانا تک صاحب جیسے نیک دل ،سادہ، قوم کے برگزیدہ گر و کی نسبت لکھے ہیں اور محض سفلہ پن اور ایک کمینہ حسد سے باو اصاحب کی نسبت یہ کلمات استعمال کئے ہیں کہ وہ جاہل اور نادان اور لالچی اور دنیا پرست اور مکار اور فریبی اور گنوار اور بے علم اور متکبر اور مغرور اور اپنی اغراض نفسانی کی وجہ سے لوگوں کو دھوکا دینے والا ایک ٹھگ اور گمراہ تھا۔ان مکروہ اور دلآزار باتوں سے جو گالیوں کی حد تک پہنچ گئی ہیں۔کون شریف اور نیک سرشت ہے جو دیانند کی اس کارروائی کو قابل اعتراض نہیں سمجھتا۔اور کون