مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 269
مجموعہ اشتہارات یہ مضمون ہو گا۔۲۶۹ میں فلاں ابن فلاں قوم فلاں ساکن قصبہ فلاں ضلع فلاں اللہ جل شَانُہ کی یا پر میشر کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرزا غلام احمد قادیانی در حقیقت پنڈت لیکھرام کا قاتل ہے اور میں اپنے پورے یقین سے جانتا ہوں کہ بالضرور لیکھرام غلام احمد کی سازش اور شراکت سے قتل کیا گیا ہے اور ایسا ہی پورے یقین سے جانتا ہوں کہ یہ پیشگوئی خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں تھی بلکہ ایک انسانی منصوبہ تھا جو پیشگوئی کے بہانہ سے عمل میں آیا۔اگر میرا یہ بیان صحیح نہیں ہے تو اے خدائے قادر مطلق اس شخص کا سچ ظاہر کرنے کے لئے اپنا یہ نشان دکھلا کہ ایک سال کے اندر مجھے ایسی موت دے کہ جو انسان کے منصوبہ سے نہ ہو۔اور اگر میں ایک سال کے اندر مر گیا۔تو تمام دنیا یا در کھے کہ میرا مرنا اس بات کی گواہی ہوگی کہ واقعی طور پر یہ خدا کا الہام تھا۔انسانی سازش نہیں تھی اور نیز یہ کہ واقعی طور پر سچادین اسلام ہے اور دوسرے تمام مذہب جیسے آریہ مذہب اور 66 جلد دوم سناتن دھرم اور عیسائی وغیرہ تمام بگڑے ہوئے عقیدے ہیں۔“ غرض اس مضمون کی قسم کسی معتبر اور مشہور اخبار میں چھپوانی ہوگی اور یہی قسم قادیان میں آکر جلسہ عام میں کھانی ہوگی۔اب اگر میں اس وعدہ سے پھر جاؤں تو میرے پر خدا کی لعنت ورنہ تمہارے پر۔آپ کی درخواست کے موافق مجھ پر واجب ہوگا کہ میں دس ہزار و پیہ آپ کے لئے جمع کرا دوں۔اور میری درخواست کے موافق آپ پر واجب ہوگا کہ آپ بلا کم و بیش اسی قسم کا اقرار مؤکد بقسم کسی معتبر اور مشہور اخبار میں جیسا کہ اخبار عام شائع کر دیں۔اور جیسا کہ میں تسلیم کر چکا ہوں آپ کے اس چھپے ہوئے اقرار کے پہنچنے کے بعد دو مہینے تک دس ہزار روپیہ جمع کرادوں گا اگر نہ کراؤں تب بھی کا ذب شمار کیا جاؤں گا۔اور یہ کہنا کہ ایک سال کو میں نہیں مانتا بلکہ چاہتا ہوں کہ فوراً زمین میں