مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 234 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 234

مجموعہ اشتہارات ۲۳۴ جلد دوم طرح تیری پیشگوئی پوری ہو۔جس قدر دنیا میں نبی اور مرسل گذرے ہیں یا آگے مامور اور محدث ہوں کوئی شخص ان کے مریدوں میں اس حالت میں داخل نہیں ہوسکتا تھا اور نہ ہوگا جبکہ ان کو مکا ر اور منصوبہ باز سمجھتا ہو۔یہ رشتہ پیری مریدی نہایت ہی نازک رشتہ ہے۔ادنی بدظنی سے اس میں فرق آجاتا ہے۔میں نے ایک دفعہ اپنے مریدوں کی جماعت میں دیکھا کہ بعض ان میں سے صرف اس وجہ سے میری نسبت شبہ میں پڑ گئے کہ میں نے ایک عذر بیماری سے جس کی انہیں اطلاع نہیں تھی نماز کے قعدہ التحیات میں رہنے پیر کو کھڑا نہیں رکھا تھا۔اتنی بات میں دو آدمی باتیں بنانے لگے اور شبہات میں پڑ گئے کہ یہ خلاف سنت ہے۔ایک مرتبہ چائے کی پیالی بائیں ہاتھ سے میں نے پکڑی کیونکہ میرے دہنے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹی ہوئی اور کمزور ہے۔اس پر بعض نے نکتہ چینی کی کہ خلاف سنت ہے اور ہمیشہ ایسا ہوتا رہتا ہے کہ بعض نو مرید ادنی ادنی باتوں پر اپنی نانہی سے ابتلاء میں پڑ جاتے ہیں اور ادنی ادنی خانگی امور تک نکتہ چینیاں شروع کر دیتے ہیں۔جیسا کہ حضرت موسی کو بھی اسی طرح تکلیف دیتے تھے کیونکہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے کہ اس کے پیرو ہر یک انسان کے قول و فعل کو راستبازی اور تقویٰ کے پیمانہ سے ناپتے ہیں اور اگر اس کے مخالف پاتے ہیں تو پھر فی الفور اس سے الگ ہو جاتے ہیں۔سوسوچنا چاہیے کہ یہ کیونکر ممکن ہے کہ ایسے لوگ اس بدمعاش شخص کے ساتھ وفا کرسکیں جس کا تمام کاروبار مکروں اور منصوبوں سے بھرا ہوا ہے اور لوگوں کو ناحق کے خون کرنے کے لئے مامور کرنا چاہتا ہے تا اس کا ناک نہ کئے اور پیشگوئی پوری ہو۔کوئی انسان عمداً اپنے ایمان کو برباد کر نانہیں چاہتا۔پھر اگر ایسی سازش میں بفرض محال کوئی مرید شریک ہو تو تمام مریدوں میں یہ بات کیونکر پوشیدہ رہ سکتی ہے۔اور ظاہر ہے کہ ہماری جماعت میں بڑے بڑے معزز داخل ہیں۔بی۔اے اور ایم۔اےاور تحصیلدار اور ڈپٹی کلکٹر اور اکسٹرا اسسٹنٹ اور بڑے بڑے تاجر اور ایک جماعت علماء وفضلاء۔تو کیا یہ تمام لچوں اور بدمعاشوں کا گروہ ہے۔ہم بآواز بلند کہتے ہیں کہ ہماری جماعت نہایت نیک چلن اور مہذب اور پر ہیز گار لوگ ہیں۔کہاں ہے کوئی ایسا پلید اور لعنتی ہمارا مرید جس کا یہ دعویٰ ہو کہ ہم نے اس کو لیکھرام کے قتل کے لئے مامور کیا تھا۔ہم ایسے مرشد کو اور ساتھ ہی ایسے مرید کو کتوں سے بدتر اور