مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 186 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 186

مجموعہ اشتہارات ۱۸۶ جلد دوم دیا گیا تھا تو یہ تو ممکن تھا کہ وہ یسوع کو نہ مانتے مگر ایسا کب ہو سکتا تھا کہ سرے سے تمام فرقے یہودیوں کے ایسی بزرگ پیشگوئی سے منکر ہو جاتے اور کبھی آگے یا پیچھے کوئی فرقہ ان میں ایسے خدا کا منتظر نہ پایا جاتا۔یہ بات نہایت صفائی سے فیصلہ کرتی ہے کہ ان نالائق عیسائیوں نے ناحق بے وجہ ایک انسان کے بچہ کو خدا بنا دیا ہے۔اسی وجہ سے پہلی ہی صدی سے آج تک ان میں ایک فرقہ موحد بھی چلا آتا ہے جو یسوع کو صرف انسان سمجھتا ہے۔پس جبکہ گھر میں ہی اس عقیدہ پر اتفاق نہیں تو پھر اس نا اتفاقی کے ساتھ جب یہودیوں کی سخت مخالفت کو بھی دیکھا جائے جو اس عقیدہ میں عیسائیوں کے ساتھ رکھتے ہیں تو اس کامل ثبوت سے عیسائی اس چور کی طرح پکڑے جاتے ہیں جو عین نقب زنی کے وقت گرفتار کیا جائے۔اگر کسی مجسم خدا کے آنے کے بارے میں یہودیوں کی کتابوں میں کوئی ایک پیشگوئی بھی ٹوٹی پھوٹی ہوتی تو یہودی گو کیسا ہی تعصب کرتے تو زیادہ سے زیادہ تعصب ان کا یہی ہوتا کہ اس خدا کے ظہور کوکسی آئندہ زمانہ پر ڈال دیتے نہ یہ کہ ایسے عقیدہ پر ہزاروں لعنتیں بھیجتے۔توریت کی تعلیم سے یہودیوں کو کہاں اور کدھر گریز تھی۔یہودی تو توریت کے موافق خدا کو پیدائش اور موت سے پاک سمجھتے ہیں لیکن افسوس کہ مردہ کو خدا ٹھیرانے سے عیسائیوں کا کانشنس مر گیا۔ان کے پاس اس مردہ کے خدا بنانے کے بارے میں کوئی بھی دلیل نہیں۔بعض عیسائی انصاف پر آکر اس بات کو قبول کر لیتے ہیں کہ بے شک پہلی کتابوں کی پیشگوئیاں یسوع کی خدائی پر دلیل نہیں ہوسکتیں اور بے شک ان کو دلیل سمجھنا ایمان اور دیانت سے لڑائی ہے۔لیکن یسوع کے معجزات اس کی خدائی پر بے شک ایک دلیل ہے مگر ان کو سمجھنا چاہیے کہ اول تو یسوع معجزات سے انکار کرتا ہے۔پس جبکہ بعض جگہ کچھ اقرار بعض جگہ صریح انکار ہے تو اس متناقض امر سے ایک محقق کی نظر میں یہی ثابت ہوگا کہ شاید یسوع نے بعض اوقات فریب کے طور پر نادانوں کو بازیگروں کی طرح کوئی کھیل دکھلایا ہو۔اور پھر جب داناؤں نے لے نوٹ۔یسوع نے تمام عمر میں معجزہ کے بارے میں صرف یہ دعوی کیا تھا کہ میں ہیکل کو مسمار کر کے تین دن میں بنا سکتا ہوں۔اب ظاہر ہے کہ یہ اوباشانہ دعوئی ہے۔بھلا یہ کیونکر ممکن تھا کہ یہودی اپنے مقدس مکان کو جس پر لکھوکھا روپیہ خرچ ہو چکا تھا اس کے ہاتھ سے مسمار کرا دیتے۔پھر اگر وہ اپنی قدیم عادت کے موافق بھاگ جاتا تو کس کو پکڑتے۔منہ