مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 167 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 167

مجموعہ اشتہارات جلد دوم کشف اور الہام سے انکشاف چاہیں۔اور جب خدا کے فضل سے انہیں معلوم کرایا جائے تو پھر جیسا کہ ان کی اتقاء کی شان کے لائق ہے محبت اور اخلاص اور کامل رجوع سے ثواب آخرت حاصل کریں اور سچائی کی گواہی کیلئے کھڑے ہو جائیں۔مولویان خشک بہت سے حجابوں میں ہیں کیونکہ ان کے اندر کوئی سماوی روشنی نہیں۔لیکن جو لوگ حضرت احدیت سے کچھ مناسبت رکھتے ہیں اور تزکیہ نفس سے انائیت کی تاریکیوں سے الگ ہو گئے ہیں۔وہ خدا کے فضل سے قریب ہیں۔اگر چہ بہت تھوڑے ہیں جو ایسے ہیں مگر یہ امت مرحومہ ان سے خالی نہیں۔وہ لوگ جو مباہلہ کیلئے مخاطب کئے گئے ہیں یہ ہیں مولوی نذیر حسین دہلوی شیخ محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ مولوی عبدالحمید دہلوی مهتم مطبع انصاری | مولوی رشید احمد گنگوہی ] مولوی عبدالحق دہلوی مؤلف تفسیر حقانی مولوی محمد حسن رئیس لدھیانہ مولوی عبدالعزیز لدھیانوی مولوی محمد لدھیانوی سعد اللہ نو مسلم مدرس لدھیانہ مولوی احمد اللہ امرتسری مولوی ثناء اللہ امرتسری مولوی غلام رسول عرف رسل با با امرتسری مولوی عبد الجبار غزنوی مولوی عبدالواحد غزنوی مولوی عبدالحق غزنوی محمد علی بھو پڑی واعظ مولوی غلام دستگیر قصور ضلع لاہور مولوی عبداللہ ٹونکی مولوی اصغر علی لاہور حافظ عبدالمنان وزیر آباد مولوی محمد بشیر بھوپالی شیخ حسین عرب یمانی مولوی محمد ابراہیم آره مولوی محمد حسن مؤلف تفسیر امروہہ مولوی احتشام الدین مراد آباد مولوی محمد اسحق اجراوری مولوی عین القضاة صاحب لکھنو فرنگی محل مولوی محمد فاروق کانپور مولوی عبدالوہاب کا نپور مولوی سعید الدین کانپور را مپوری مولوی حافظ محمد رمضان پشوری مولوی دلدار علی الور مسجد دائره مولوی محمد رحیم اللہ مدرس مدرسه اکبر آباد