مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 115
مجموعہ اشتہارات ۱۱۵ ۱۵۱ جلد دوم پادری صاحبوں کے لئے ایک عظیم الشان خوشخبری یعنی تفسیر انجیل متی۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ یہ بات ظاہر ہے کہ پادری صاحبوں نے لکھوکھا روپیہ اسلام کی نکتہ چینی میں خرچ بھی کیا مگر پھر بھی نا کام ہی رہے اور بجائے اس کے کہ قرآنی تعلیم میں کوئی عیب نکال سکتے خود محرک اس بات کے ہوئے کہ تا اس پاک کلام کے انوار اور برکات دنیا پر ظاہر ہوں۔اس جگہ یہ بھی سوال ہے کہ کیا انہوں نے اب تک کوئی انجیل کی خوبی دکھلائی۔کیا کوئی ایسی تفسیر لکھی جس سے انجیل کے اسرار ظاہر ہوتے ہوں۔اس کے جواب میں بافسوس کہنا پڑتا ہے کہ کچھ بھی نہیں۔جس قدر تفسیروں پر ہمیں نظر پڑی ہے وہ ایسی مہمل اور بیہودہ ہیں جو ہر یک سطر کے پڑھنے سے ہنسی آتی ہے۔اور پھر ان کی غفلت اور جہالت پر ایک کامل غور کے بعد رونا بھی آتا ہے۔اب چونکہ پادری صاحبان کسی انجیل کی تفسیر ایک محقق کی طرز پر لکھ نہیں سکے۔اور ایسی تفسیر کے لیے در حقیقت زمانہ موجودہ تڑپ رہا ہے۔اور اب تک ہم عیسائی صاحبوں کا منہ دیکھتے رہے کہ شاید ان کی طرف سے کوئی تفسیر محققانہ طرز سے شائع ہو۔مگر اب ان کی موٹی عقلوں اور سطحی خیالوں کا بار بار تجربہ ہو کر ثابت ہو گیا کہ وہ اس لائق ہی نہیں ہیں کہ انجیل کی تفسیر لکھ سکیں۔اور یقین ہو گیا کہ اُن پر ایسی اُمید رکھنا محض لا حاصل ہے۔لہذا ہم نے ان کے حال زار پر رحم کر کے یہ کام اپنے ذمہ لے لیا اور خدائے تعالیٰ کے فضل اور توفیق سے وہ حقائق اور معانی ہم پر کھلے کہ جب تک کامل تائید الہی کسی شخص کے شامل حال نہ ہو ہر گز ایسے حقائق کسی پر گھل نہیں