مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 485 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 485

 اشتہار واجب الاظہار       ۔۱؎ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہٖ وَ خَیْرِ خَلْقِہٖ وَ اَفْضَل رُسُلِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔اما بعد واضح ہو کہ سُنا گیا ہے کہ امرتسر کے بعض ایسے آدمی جن پر مادہ بدظنی یا تذبذب غالب ہے ایک افغان محمد یوسف خان نام کے عیسائی ہوجانے سے جس نے اب نام یوسف خان رکھوایا ہے یہ وہم بصورت اعتراض پیش کرتے ہیں کہ یہ شخص یوسف خان اس عاجز کی جماعت میں داخل تھا۔پھر وہ کیونکر عیسائی ہو گیا تو اس کا یہی جواب ہے کہ اپنی شقاوت سے اپنی کور باطنی سے اور نفسانی اغراض کے جوش سے، وہ اُس شاخ کی طرح تھا جس کا سچا پیوند ہمارے ساتھ نہیں تھا۔اس لیے مالک حقیقی نے اُس شاخ کو کاٹ دیا اور تنور میں پھینک دیا۔اگر وہ شاخ پھل اور پھول لانے والی ہوتی تو ہرگز کاٹی نہ جاتی، لیکن وہ ایک خشک شاخ تھی سو مالک نے اس کے ساتھ وہی کیا جو خشک شاخوں کے ساتھ ہمیشہ سے وہ کرتا ہے۔وہ غنی بے نیاز ہے کسی کے مُرتد ہو جانے سے اس کی ملکوت میں کچھ کمی نہیں آتی۔اور ایساسمجھنا سراسر ظلم اور غلطی ہے کہ گویا یہ شخص ہمارے خاص بیعت کنندوں میں سے تھا۔اصل حال یہ ہے کہ اکثر لوگ اس ۱؎ المائدۃ : ۵۵