مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 484
فُرادی فُرادی، أو بإعانۃِ کلِّ مَن عادیٰ، وإن لم یفعلوا، ولن یفعلوا، فاعلموا أنہم جاہلون کذّابون، وفاسقون خبّابون۔إذا ما غُلبوا خلبوا، لا یعلمون شیئًا من علوم ہذہ الملّۃ ومعارف تلک الشریعۃ۔یؤذون المسلمین من غیر حقّ، ولا یرتاعون قہر ربّ العالمین۔ما للعدا مالوا الی الاھواء مالوا الٰی اموالھم وعلاء عادوا الٰـھًا واسع الآلاء مولًی ودودًا حاسم اللَّأْوَاء ملک العلٰی ومطھرالاسماء اھل السماح واھل کل عطاء الراقـــم میرزا غلام احمد القادیانی عفی عنہ ۱۸مئی ۱۸۹۴ روز جمعہ (نور الحق حصّہ دوم صفحہ ۶۱،۶۲ مطبوعہ مطبع مفید عام لاہور۱۳۱۱ھ۔روحانی خزائن جلد ۸ صفحہ ۲۵۹،۲۶۰) بقیہ ترجمہ۔اعانت وامداد سے تحریر کرکے لاویں۔اگر وہ ایسا نہ کریں اورہرگز نہ کرسکیں گے تو جان لو کہ وہ جاہل پرلے درجہ کے جھوٹے،فاسق اور روباہ صفت اور مغلوب ہوکر چکنی چپڑی باتوں سے دھوکہ دینے والے ہیں۔انہیں ملت اسلامیہ کے علوم اور شریعت حقہ کے معارف کا کچھ بھی علم نہیں۔وہ مسلمانوں کو ناحق دکھ دیتے ہیں اور ربّ العالمین کے قہر سے نہیں ڈرتے۔ترجمہ اشعار۔دشمنوں کوکیاہوگیاہے کہ وہ خواہشات نفسانی کی طرف مائل ہوگئے۔وہ اپنے مالوںاورعزت کی طرف جھک گئے ہیں۔انہوں نے وسیع نعمتوں والے معبود سے دشمنی کی ہے۔جو مددگار بہت محبت کرنے والا اور مصائب کی بیخ کنی کرنے والا ہے، جو رفعت و شرف کابادشاہ ہے اور پاک صفات والا ہے۔سخاوت والا اور ہر ایک عطا والا ہے۔الراقم میرزا غلام احمدالقادیانی عفی عنہ ۱۸؍مئی ۱۸۹۴ء بروز جمعۃ المبارک