مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 440 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 440

 شیخ محمد حسین بٹالوی کی نسبت ایک پیشینگوئی شیخ محمد حسین ابو سعید کی آجکل ایک نازک حالت ہے۔یہ شخص اس عاجز کو کافر سمجھتا ہے اور نہ صرف کافر بلکہ اس کے کفر نامہ میں کئی بزرگوں نے اس عاجز کی نسبت اَکْفَر کا لفظ بھی استعمال کیا ہے۔اپنے بوڑھے استاد نذیر حسین دہلوی کو بھی اس نے اسی بلا میں ڈال دیا ہے سبحان اللہ ایک شخص اللہجَلَّ شَانُـہٗ اور اس کے رسول کریم صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم پر ایمان رکھتا ہے اور پابند صوم و صلوٰۃاور اہل قبلہ میں سے ہے اور تمام عملی باتوں میں ایک ذرہ بھی کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم کا مخالف نہیں اس کو میاں بٹالوی صرف اس وجہ سے کافر بلکہ اَکْفَر اور ہمیشہ جہنم میں رہنے والا قرار دیتا ہے کہ وہ حضرت مسیح علیہ السلام کو بموجب نص بیّن قرآن کریم  ۱؎ فوت شدہ سمجھتا ہے۔اور بموجب پیشین گوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کہ مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا اپنے متواتر الہامات اور قطع۲؎ نشانوں کی بناء پر اپنے تئیں مسیح موعود ظاہر کرتا ہے۔اور میاں بٹالوی بطور افتراء کے یہ بھی کہتا ہے کہ گویا یہ عاجز ملائک کا منکر اور معراج نبوی کا انکاری اور نبوت کا مدعی اور معجزات کو بھی نہیں مانتا۔سبحان اللہ کافر ٹھہرانے کے لئے اس بیچارے نے کیا کچھ افتراء کئے ہیں۔انہیں غموں میں مر رہا ہے کہ کسی طرح ایک مسلمان کو تمام خلق اللہ کافر سمجھ لے۔بلکہ عیسائیوں اور یہودیوں سے بھی کفر میں بڑھ کر قرار دیوے۔دیکھنے والے کہتے ہیں کہ اب اس شخص کا بہت ہی بُرا حال ہے۔اگر کسی کے منہ ۱؎ المائدۃ: ۱۱۸ ۲؎ مطابق ایڈیشن اوّل۔یہ سہو کتابت ہے صحیح لفظ ’’قطعی‘‘ ہے۔(ناشر)