مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 399 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 399

دوسرے آدمی کا اُن کے دل پر اثر ہے۔پھر میں نے توجہ کی تو مجھے یہ الہام ہوا اِنَّا نَرٰی تَقَلُّبَ وَجْھِکَ فِی السَّمَآئِ۔نُقَلِّبُ فِی السَّمَآئِ مَا قَلَّبْتَ فِی الْاَرْضِ اِنَّا مَعَکَ نَرْفَـعُکَ دَرَجَاتٍ۔یعنی ہم آسمان پر دیکھ رہے ہیں کہ تیرا دل مہر علی کی خیر اندیشی سے بد دعا کی طرف پھر گیا سو ہم بات کو اُسی طرح آسمان پر پھیر دیں گے جس طرح تو زمین پر پھیرے گا۔ہم تیرے ساتھ ہیں تیرے درجات بڑھائیں گے۔لہٰذا یہ اشتہار شیخ صاحب کی خدمت میں رجسٹری کرا کر بھیجتا ہوں کہ اگر وہ ایک ہفتہ کے عرصہ میں اپنے خلاف واقعہ فتنہ اندازی سے معافی چاہنے کی غرض سے ایک خط بہ نیت چھپوانے کے نہ بھیج دیں تو پھر آسمان پر میرا اور ان کا مقدمہ دائر ہوگا اور میں اپنی دعائوں کو جو ان کی عمر اور بحالی عزت اور آرام کیلئے تھیں واپس لے لوں گا یہ مجھے اللّٰہ جَلَّ شَانُـہٗ کی طرف سے بتصریح بشارت مل گئی ہے پس اگر شیخ صاحب نے اپنے افترائوں کی نسبت میری معرفت معافی کا مضمون شائع نہ کرایا تو پھر میرے صدق اور راستی کی یہ نشانی ہے کہ میری بد دعا کا اثر ان پر ظاہر ہوگا جیسا کہ خدا تعالیٰ نے مجھ کو وعدہ دیا ہے۔ابھی میں اس کی کوئی تاریخ بیان نہیں کر سکتا کیونکہ ابھی خدا تعالیٰ نے کوئی تاریخ میرے پر کھولی نہیں اور اگر میری بددعا کا کچھ بھی اثر نہ ہوا تو بلاشبہ میں اسی طرح کاذب اور مفتری ہوں جو شیخ صاحب نے مجھ کو سمجھ لیا۔میں اللّٰہ جَلَّ شَانُـہٗ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے مصیبت سے پہلے بھی شیخ صاحب کو خبر دی تھی اور مصیبت کے بعد بھی۔اور اگر میں جھوٹا ہوں تو شیخ صاحب میری بددعا سے صاف بچ جائیں گے اور یہی میرے کاذب ہونے کی کافی نشانی ہوگی۔اگر یہ بات صرف میری ذات تک محدود ہوتی تو میں صبر کرتا۔لیکن اس کا دین پر اثر ہے اور عوام میں ضلالت پھیلتی ہے اس لئے میں نے محض حمایت دین کی غرض سے دعا کی اور خدا تعالیٰ نے میری دعا منظور فرمائی۔دنیا داروں کو اپنی دنیا کا تکبر ہوتا ہے اور فقیروں میں کبریائی، تکبر اپنے نفس پر بھروسہ کر کے پیدا ہوتا ہے اور کبریائی خدا تعالیٰ پر بھروسہ کر کے پیدا ہوتی ہے۔پس میرے صادق اور کاذب ہونے کیلئے یہ بھی