مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 388
اشتہار کتاب آئینہ کمالات اسلام ۱؎ اے ایماندارو اگر تم اللہ تعالیٰ کی مدد کرو تو وہ تمہاری مدد کرے گا۔اے عزیزان مدد دین متین آں کارے ست کہ بصد زہد میسّر نہ شود انسان را۲؎ واضح ہو کہ یہ کتاب جس کا نامِ نامی عنوان میں درج ہے۔ان دنوں میں اس عاجز نے اس غرض سے لکھی ہے کہ دنیا کے لوگوں کو قرآن کریم کے کمالات معلوم ہوں اور اسلام کی اعلیٰ تعلیم سے ان کو اطلاع ملے اور میں اس بات سے شرمندہ ہوں کہ میں نے یہ کہا کہ میں نے اس کو لکھا ہے کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے اوّل سے آخر تک اس کے لکھنے میں آپ مجھ کو عجیب در عجیب مددیں دی ہیں اور وہ عجیب لطائف و نکات اس میں بھر دئیے ہیں کہ جو انسان کی معمولی طاقتوں سے بہت بڑھ کر ہیں۔میں جانتا ہوں کہ اس نے یہ اپنا ایک نشان دکھلایا ہے تاکہ معلوم ہو کہ وہ کیونکر اسلام کی غربت کے زمانہ میں اپنی خاص تائیدوں کے ساتھ اس کی حمایت کرتا ہے اور کیونکر ایک عاجز انسان کے دل پر تجلی کر کے لاکھوں آدمیوں کے منصوبوں کو خاک میں ملاتا اور ان کے حملوں کو پاش پاش کر کے دکھلا دیتا ہے۔مجھے یہ بڑی خواہش ہے کہ مسلمانوں کی اولاد اور اسلام کے شرفاء کی ذرّیت جن کے سامنے نئے علوم کی لغزشیں دن بدن بڑھتی جاتی ہیں۔اس کتاب کو دیکھیں۔اگر مجھے وسعت ہوتی تو میں تمام ۱؎ محمّد: ۸ ۲؎ ترجمہ۔اے عزیزو! دین متین کی مدد ایسا عظیم الشان کام ہے کہ انسان اسے سو زُہد کے بدلے بھی حاصل نہیں کرسکتا۔