مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 387
اے مردامانِ دین! کوشش کرو کہ یہ کوشش کا وقت ہے اپنے دلوں کو دین کی ہمدردی کیلئے جوش میں لائو کہ یہی جوش دکھانے کے دن ہیں۔اب تم خدا تعالیٰ کو کسی اور عمل سے ایسا راضی نہیں کر سکتے جیسا کہ دین کی ہمدردی سے۔سو جاگو اور اٹھو اور ہوشیار ہو جائو!! اور دین کی ہمدردی کے لئے وہ قدم اٹھائو کہ فرشتے بھی آسمان پر جزاکم اللہ کہیں اس سے مت غمگین ہو کہ لوگ تمہیں کافر کہتے ہیں تم اپنا اسلام خدا تعالیٰ کو دکھلائو اور اتنے جھکو کہ بس فدا ہی ہو جائو۔دوستاں خود را نثارِ حضرتِ جاناں کنید در رہِ آں یار جانی جان و دل قربان کنید۱؎ آن دلِ خوش باش را اندر جہان جویدخوشی ازپئے دین محمد کلبۂ احزان کنید از تعیش ہا بروں آید اے مردانِ حق خویشتن را از پئے اسلام سرگردان کنید (یہ اشتہار ضمیمہ آئینہ کمالاتِ اسلام بار اوّل مطبوعہ ریاض ہند پریس قادیان کے صفحہ ۲۴ پر ہے) (روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۶۳۶) ۱؎ ترجمہ اشعار۔اے دوستو اپنے تئیں محبوب حقیقی پر قربان کردو اور اس جانی دوست کی راہ میں جان و دل نثار کردو۔اس آرام پسند دل کو جو اس جہاں میں خوشیاں ڈھونڈتا ہے محمد کے دین کی خاطر بیت الحزن بنادو۔اے مردانِ خدا عیش و عشرت کی زندگی چھوڑ دو اور اب اپنے آپ کو اسلام کی خاطر سرگرداں کرو۔