مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 324
کریں وہ مجھے منظور ہے اور بخدا مجھے مغلوب ہونے کی حالت میں سزائے موت سے بھی کچھ عذر نہیں۔ہماں بہ کہ جاں در رہِ او فشانم جہاں را چہ نقصاں اگر من نمانم۱؎ وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی المعــــــــــــــــــــــــــــــــلن المشــــــــــــــــــــــــــــــــتھر خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی عفی اللہ عنہ یاز دہم جنوری ۱۸۹۲ء (منقول از رسالہ آسمانی فیصلہ صفحہ ۱۷،۱۸ تقطیع کلاں۔ایڈیشن اوّل مطبوعہ ریاض ہند پریس امرتسر) (روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ ۳۳۸ تا ۳۴۰) ۱؎ ترجمہ۔یہی بہتر ہے کہ میں اُس کی راہ میں جان قربان کردوں۔اگر میں نہ رہوں تو دنیا کا کیا نقصان ہے۔