مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 283 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 283

  انعام انعام فی حدیث و فی آیت (پچیس)روپے بحالت پوری کرنے شرط کے مولوی سیّد نذیر حسین صاحب کو دیا جائے گا۔فقط نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ اللہجَلّشَانُـــہٗ کی قسم دے کر مولوی سیّد محمد نذیر حسین صاحب کی خدمت میں بحث حیات و ممات مسیح ابن مریم کے لیے! درخواست اطلاع آپ کو اختیار دیا گیا ہے کہ ۱۸؍اکتوبر ۱۸۹۱ء بحث کے لئے مقرر کر لیں یا ۱۹ یا ۲۰ اور کل تک تاریخ منظور کر دہ کی اشاعت کے لئے اطلاع دیں اور اگر خاموش رہے تو گریز تصور کی جائے گی۔ندارد کسے با تو ناگفتہ کار و لیکن چو گفتی دلیلش بیار۱؎ اے مولوی سیّد محمد نذیر حسین صاحب! آپ نے اور آپ کے شاگردوں نے دنیا میں شور ڈال دیا ہے کہ یہ شخص یعنی یہ عاجز دعویٰ مسیح موعود ہونے میں مخالف قرآن و حدیث بیان کر رہا ہے۔اور ایک نیا مذہب و نیا عقیدہ نکالا ہے جو سراسر مغائر تعلیم اللہ و رسول اور بہ بداہت باطل ہے۔کیونکہ قرآن اور حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام زندہ بجسدہ العنصری آسمان پر اُٹھائے گئے۔اور پھر کسی وقت آسمان پر سے زمین پر تشریف لائیں گے۔اور ان کا فوت ہو جانا مخالف نصوص قرآنیہ و احادیث صحیحہ ہے۔سو چونکہ آپ نے مجھے اس دعوے میں مخالف قرآن و حدیث قرار دے دیا ہے جس ۱؎ ترجمہ۔اگر تو نے کوئی بات نہیں کہی تو کسی کو تجھ سے کوئی واسطہ نہیں، جو تو نے کہا ہے اس کی دلیل پیش کر۔