مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 271 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 271

جائے ہم بحث نہیں کریں گے۔آپ کو اُس وقت یہ خیال نہ آیا کہ ہم نے تو بلانے کے لئے تار بھیجی تھی۔اور یہ بھی ایک خط میں لکھا تھا کہ ہمیں ازالہ اوہام کے دیکھنے کی ضرورت نہیں۔اور یہ بھی بار بار ظاہر کردیا تھا کہ یہ شخص باطل پر ہے۔اب ازالہ اوہام کی ضرورت کیوں پڑگئی۔تار کے ذریعہ سے یہ پیغام پہنچاناکہ آؤ ورنہ شکست یافتہ سمجھے جاؤ گے اور حِبِّیْ فِی اللّٰہِ اخویم حکیم نور دین صاحب پرناحق یہ الزام لگانا کہ وہ ہمارے مقابلہ سے بھاگ گئے اور پھر درخواست بحث پر ازالہ اوہام یاد آجانا عجیب انصاف ہے۔مولوی صاحب دعویٰ اس عاجز کا سن چکے تھے۔فتح اسلام اور توضیح مرام کو دیکھ چکے تھے اب صرف قرآن اور حدیث کے ذریعہ سے بحث تھی جس کو مولوی صاحب نے وعدہ کر کے پھر ٹال دیا۔(یہ اشتہار ضمیمہ ازالہ اوہام حصہ دوم بار اوّل مطبوعہ ریاض ہند امرتسر کے صفحہ ۱۴ تا ۱۶پر ہے) (روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۶۳۴ تا ۶۳۶)