مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 252 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 252

 نقل عبارت اقرار نامہ میرزا غلام احمد صاحب قادیانی  نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ یہ خط۱؎جو جماعت مسلمانان لدھیانہ وغیرہ نے لکھا ہے۔میں نے اوّل سے آخر تک پڑھا۔مجھے ۱؎ حاشیہ۔جس خط کا یہ ذکر ہے وہ اصل خط بھی ضمیمہ ریاض ہند مورخہ ۲۴؍ اگست ۱۸۹۱ء سے ناظرین کے لیے یہاں درج کردیا جاتا ہے۔(مرتب) بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ سَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی خط از طرف اہلِ اسلام لدھیانہ (۱)خط بنام مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی (۲)و مولوی سیّد محمد نذیر حسین صاحب دہلوی (۳)و خواجہ نظام الدین صاحب بریلوی (۴)و خواجہ غلام فرید چاچڑاں والہ (۵)و خواجہ الہٰ بخش صاحب تونسوی سنگھڑی از طرف جماعت مسلمانان لودیانہ وغیرہ۔السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہٗ۔ہم سب لوگ جن کے نام اس خط کے نیچے درج ہیں۔آپ کی خدمت میں عرض کرتے ہیں کہ مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب مصنف کتاب براھین احمدیہ آج کل لودھیانہ میں آئے ہوئے ہیں۔اور بڑے زور شور سے اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ حضرت عیسیٰ مسیح ابن مریم عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ درحقیقت فوت ہو گئے ہیں اور دوسرے مردوں کی طرح جنود ارواح گزشتہ میں داخل ہیں۔پھر اس عالم میں کسی طرح سے نہ آئیں گے۔اور اس زمانہ کے لیے جس مسیح کی روحانی طور پر آنے کی خبر قرآن شریف اور احادیث صحیحہ میں دی گئی ہے وہ مسیح موعود مَیں ہوں۔مرزا صاحب اور ان کی جماعت قرآن شریف کی آیتیں بکثرت پیش کرتے ہیں۔اور اقوال صحابہ اپنے تائید دعویٰ میں